Sangam Novel By Madiha Dougal Episode 6

Sangam Novel By Madiha Dougal Episode 6

Sangam Novel By Madiha Dougal Episode 6

Novel : Sangam
Writer Name : Madiha Dougal
Category : Kitab Nagri Special

چینگ نے رک کر کمرے کے دروازوں پر ایک نظر ڈالی۔ بند دروازے کے پیچھے علینا ڈریسر مرر کے آگے کھڑی تھی۔ سلور چمکداد شرٹ اور سیاہ سکرٹ میں ملبوس کان میں ٹاپس ڈال رہی تھی۔ جب بغیر دست کے دروازہ کھلا۔

تھینک گاڈ تم آگئے۔۔ مجھ سے یہ بند نہیں ہو رہا۔۔ بولتے ہوئے جیسے ہی نظر چینگ پر پڑی وہ ایک دم چپ ہوئی۔ کان میں ٹاپس ڈالتا ہاتھ پہلو میں آگرا۔

تم بغیر اجازت اندر کیسے آئے؟ وہ ایک دم غصے سے بولی۔ چینگ اثر لیے بنا اندر آیا اور دروازہ بند کر کے اس کے پیچھے آکھڑا ہوا۔

علینا ہٹنے لگی لیکن اس نے اسکے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر دباؤ ڈالا ۔ علینا منجمد ہوئی۔

ریلیکس۔۔ انشارنے بھیجا ہے مجھے ۔ تمہیں یہاں سے نکالنے آیا ہوں۔ وہ اسکے کان پر جھکا۔ علینا کی سانس رکی۔

وہ خود کہاں ہے ؟

چئیرمین کی پوری فوج نیچے تمہیں ڈھونڈنے آئی ہے۔ وہ انہیں سنبھال رہا ہے۔ چینگ نے اسکے ٹاپس کا لاک بند کرتے ہوئے کہا۔ علینا نے اسکا ہاتھ جھٹکنا چاہا لیکن وہ ویسے ہی جھکا لاک بن کرتا رہا۔

چھوڑو مجھے ۔۔علینا نے اسکے سینے پر ہاتھ رکھ کراسے پیچھے دھکیلا۔ چینگ نے اسکا کا کان چھوڑ کر پیچھے ہو کر اسکی تیاری دیکھی۔ 

 کہیں جارہی ہو؟ اس نے سرتاپا اسکی تیاری دیکھی۔

تم میرے دوست نہیں ہو۔ علینا نے اسے شیشے میں ایک نظر دیکھا اور وہاں سے ہٹ گئی۔۔

اوکے چلو وہ لوگ کسی بھی وقت یہاں ہوں گے۔ چینگ کہہ کر باہرکی طرف بڑھا۔

اس نے تو کہا تھا کہ ڈرائیور لے کر جائے گا مجھے۔ علیناوہیں کھڑے کھڑے بولی۔ چینگ رکا مڑ کر ادے دیکھا۔

وعدہ اس نے کیا تھا۔ اور پورا میں کر رہا ہوں۔ باقی سوال رستے میں کرلینا۔ اب چلو۔ وہ واپس مڑ گیا۔

علینا نے چند لمحے سوچا لیکن جب وہ دروازے کے پاس پہنچ کر دروازہ کھول کر اسکے انتظار میں رک گیا وہ بمشکل آگے بڑھی۔

وہ لوگ مجھے کیوں ڈھونڈ رہے ہیں؟ لفٹ میں داخل ہوتےجہسے ہی دروازے بند ہوئے وہ چینگ کی طرف مڑی۔ لفٹ کے باہر راہداری میں چئیرمین کے بھیجے لوگ ان کے کمرے کے دروازے کے سامنے کھڑے ہوکر دروازہ بجا رہے تھے۔

اس نے جو ہیرو بن کر فون پر منگنی توڑی۔تھی وہ اسکے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس گئی ہے۔ چینگ نے اسکی آنکھوں میں دیکھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Sangam Novel By Madiha Dougal Episode 6 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Direct Link

Free MF Download Link


ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post