Breaking News

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 3

Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 3

Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 3

Novel : Tera Ho Jaon
Writer Name : Sadia Yaqoob
Category : Kitab Nagri Special,

آپ کو مجھ سے کوئی محبت نہیں ہے صرف اٹریکشن ہے ۔۔۔۔ کچھ دنوں میں آپ کو یاد بھی نہیں رہے گا میرے بارے میں ۔۔۔۔

چلیں فرض کیا آپ کو مجھ سے محبت ہو گئی ہے تو میں کیا کروں یہ آپ کا مسلہ ہے میرا نہیں ۔۔۔۔۔

آپ مجھ سے شادی کر لیں ۔۔۔۔ یہ بات تحمل مزاج عین کا میٹر گھما گئی تھی ۔۔۔۔

اس نے سیدھے ہاتھ کا زور دار تماچہ اسکے منہ پر جڑ دیا ۔۔۔

آپ نے مجھے سمجھ کیا رکھا ہے آپ منہ اٹھا کر میرے پاس آئیں گے اور کہیں گے آپ کو مجھ سے محبت ہے اور شادی کی آفر کریں گے۔۔۔۔

اور میں خوشی خوشی ہاں کردوں گی آخر کو آپ ٹھہرے امیر کبیر انسان ۔۔۔۔۔ آپ سے شادی کرنے سے کون سی لڑکی انکار کرے گی۔۔۔۔

آپ یہی سوچ کر یہاں آئے ہیں نا ۔۔۔۔ ؟ تو کان کھول کر سن لیں ۔۔۔۔ میں ایسا بالکل بھی نہیں کروں گی ۔۔۔۔

مجھے محبت لفظ پر یقین نہیں ہے آپ کو محبت صرف اپنے محرم سے ہی ہو تو یہ ہی آپ کے حق میں بہتر ہوتا ہے ۔۔۔۔

جائیں یہاں سے ۔۔۔۔ اپنی بیوی کا خیال رکھیں ۔۔۔۔ وہ گھر بیٹھی آپ کے لیے آپ کے بچے کے لیے تکلیف سہہ رہی ہے اور آپ یہاں مجھ سے اظہار محبت کر رہیں ہیں ۔۔۔۔

ان کو یہ پتا چلا تو یہ بات وہ سہہ نہیں پائیں گی ۔۔۔۔

عورت کبھی بھی اپنے شوہر کی کسی اور کے ساتھ شراکت برداشت نہیں کرتی ۔۔۔۔۔

سنبھل جائیں ابھی وقت ہے آپ کے پاس ۔۔۔۔ بعد میں یہ نا ہو کہ آپ کو پچھتانے کا موقع بھی نا  ملے ۔۔۔۔

یہ جو محبت مجھ پر جتا رہیں ہیں نا اپنی بیوی پر جتائیں ۔۔۔۔ آپ کے اس عمل سے الله خوش ہو گا ۔۔۔۔

مجھ سے آپ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہونے والا ۔۔۔۔ جائیں اپنی بیوی کے ساتھ اپنی زندگی جئیں ۔۔۔۔۔ اور بھول جائیں مجھے ۔۔۔۔

عین نے شروع غصے سے پر آخر میں اسے تحمل سے سمجھایا ۔

میں نے آپ سے محبت بالکل سچی کی ہے ۔۔۔۔۔ اگر آپ یہی چاہتی ہیں تو میں ایسا ہی کروں گا ۔۔۔۔

پر زندگی میں کبھی آپ کا ارادہ بدلے یا آپ کو میری مدد کی ضرورت ہو تو مجھے ضرور یاد کیجئے گا ۔۔۔۔ میں فوراً حاضر ہو جاؤں گا۔

چلتا ہوں اپنا خیال رکھیے گا ۔۔۔۔ وہ اس پر ایک آخری نگاہ ڈال کر وہاں سے چلا گیا۔

اس کے جاتے ہی عین اپنی کرسی پر ڈھیر ہو گئی اپنا ماسک اتار کر اس نے سائیڈ پر رکھ دیا۔

اللہ یہ سب میرے ساتھ ہی کیوں کیا کیا دیکھنا باقی ہے ابھی میری زندگی میں ۔۔۔۔۔ رحم کریں مجھ گناہ گار پر ۔۔۔۔ وہ ٹیبل پر سر ٹکا کر رو دی ۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 3 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 

Direct Link


Free MF Download Link


 پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

1 Comments

  1. Super duper novel zaberdast please next episode jaldi please

    ReplyDelete