Magical Stone (Tlasmi Yaqoot) By Isha Gill Part 1


Magical Stone (Tlasmi Yaqoot) By Isha Gill Part 1

رونے کی آوازیں چاروں اطراف سے اٹھ رہی تھیں ایک مجمع سا لگا پڑا تھا اور ان انسانوں کے چوکور میں ایک بوڑھا انسان ابدی نیند سو رہا تھا۔

تب ہی کہیں قریب گولیوں کے چلنے کی آواز گونجی لوگ بکھرے مجمع ٹوٹا اور چیخ و پکار بڑھنے لگی اور اس شور سے اس کے کان پٹھنے کے قریب تر ہوتے جا رہے تھے اس سے پہلے کہ اس شور سے اس کا دماغ سن و ماؤف ہوتا وہ شوروغل اچانک ہی تھم گیا۔

"یہ آوازیں کہاں گئیں"۔

اس نے خود کو کہتے سنا۔وہ دن کا منظر سرے سے غائب ہو چکا تھا اور اسکی جگہ اندھیری رات نے لے لی تھی۔تیز ہوائیں اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈھولنے پہ مجبور کر رہی تھیں۔

پیروں کے نیچے ریت سی محسوس ہو رہی تھی ایسا لگ رہا تھا یہ کوئی ریگستان ہے کوئی صحرا۔عجیب مگر حیرت انگیز خوشبو اسکے نتھنوں سے ٹکرا رہی تھی ایسی میٹھی خوشبو جو اس نے زندگی میں کبھی نہیں سونگھی تھی۔

دور کہیں سے آتیں بانسری اور چھن چھن کی ملی جلی آوازیں فضا میں ارتعاش پیدا کر رہی تھیں اسے یوں لگ رہا تھا جیسے اس جگہ،خوشبو اور بانسری کی دھن کے سبب وہ ایک سحر میں مبتلا ہوتی جا رہی ہے۔

"یہ میں کہاں ہوں"۔

ایک بار پھر اس کی اپنی ہی آواز سماعتوں سے ٹکرائی مگر اس سے پہلے کہ وہ جان پاتی اسے یوں محسوس ہوا جیسے کوئی چیز اس کے پیر سے پنڈلی کی طرف رینگتی جا رہی ہے اور یہی ایک خوف تھا جو اسے چیخنے پر مجبور کر دیتا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post