Golden Stone ( The Vampire Word ) By Umaima Mukarram Episode 12-14

Golden Stone ( The Vampire Word ) By Umaima Mukarram Episode 12-14

Golden Stone ( The Vampire Word ) By Umaima Mukarram Episode 12-14

Novel Name : Golden Stone ( The Vampire Word )
Writer Name : Umaima Mukarram
Category : Kitab Nagri Special

میکس کے قدم اپنی طرف بڑھتے دیکھ وہ مزید خوف سے کانپنے لگی تھی پیچھے ہونے کی ناکام کوشش کی لیکن درخت ہونے کے باعث نا ہوسکی۔

وہ بھی ان میں سے ہی ایک تھا جو اسے مارنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا وہ اسکا شکار تھی یہ سوچ ہی اسکی جان نکالنے کے درپے تھی ۔ چند قدم کا فاصلہ طے کرتے وہ  علینہ کے روبرو آیا تھا۔

"تت۔۔تم بھی۔۔۔وہی ہو۔۔"

وہ خوف سے لرزتی آواز میں بولی۔ میکس نے افسوس سے اسے دیکھا جب علینہ کی نظریں میکس کے پیچھے گئیں اور ٹھہر گئیں ۔ میکس اسکی آنکھوں میں  اپنے پیچھے کا منظر دیکھ رہا تھا جس میں ایک انہیں میں سے ایک لڑکی کلہاڑی لیے کھڑی تھی اور مارنے لگی  تھی میکس برق رفتاری سے علینہ کو لیے وہاں سے ہٹا تھا اور اتنی ہی تیزی سے کلہاڑی کا کیا گیا وار ضائع گیا تھا۔ کلہاڑی درخت میں پیوست ہوئی تھی۔

جھٹکے سے نیچے گرنے کے باعث کئی نوکیلے پتھر اسکی کمر اور گردن پر لگے تھے۔ تکلیف سے آنکھیں میچتے اس نے ہچکی لی۔ کھڑے ہونے کے لیے زمین کا سہارا لیا اور آنکھیں کھولی تو سامنے کا منظر دیکھتے آنسوؤں میں روانی آگئی۔ وہ بیٹھ کر اپنا وجود پیچھ گھسیٹنے لگی۔

سامنے وہ لڑکی میکس پر جھپٹنے کی کوشش کررہی تھی اور میکس اسے قابو کررہاتھا شاید وہ لڑکی میکس کی ٹکر کی تھی۔ وہ بھی انہیں میں سے تھا۔ تو یقینا اسکا بھائی جیمس بھی وہی تھا اور اسکے دوست بھی وہی تھے۔ اپنے کچھ دور سے اسے میری کی غراہٹ سنائی دی تھی وہ سختی سے اپنے بال نوچ گئی۔ میری بھی تو درندہ ہی نکلی تھی تو کیا رائنہ بھی ؟ ہاں سب ہی دھوکے باز تھے ۔۔ وہ ان میں سے نہیں تھی وہ تو انسان تھی۔۔ وہ ہمت کرتی کھڑی ہوئی ایک نظر سامنے ڈالی تو تک ہل گئی میکس کے ہاتھوں میں وہ لڑکی بری طرح تڑپ رہی تھی جبکہ میکس اسکی گردن پر جھکا تھا۔ وہ منہ پر ہاتھ رکھتی اپنی چیخ دباتے چند الٹے قدم اٹھاتی پھر تیزی سے مخالف سمت بھاگی۔

"اے خدا مجھے۔۔۔ بچالے۔۔"

وہ بار بار کہتی سمت کا تعین کے بنا بھاگ رہی تھی کہ کہیں سے کوئی کنارا مل جائے اور وہ ان سب سے دور ہوجائے اب تو وہ ان کے راز بھی جان چکی تھی تو وہ لوگ اسے لازم مار دیتے۔۔

بھاگتے بھاگتے اسکی رفتار کم ہوئی سانس بری طرح اکھڑنے لگا وہ چند لمحوں کے لیے گھٹنوں پر جھکی سانس بحال کرنے لگی جب چند سیکنڈ بعد واپس اٹھی تو سامنے ہی میکس کھڑا تھا۔

میکس کو سامنے دیکھ اسکی رہی سہی ہمت بھی جواب دے گئی۔ وہ ایک بار پھر پیچھے قدم اٹھانے لگی ۔ وہ اتنی دیر سے بھاگ رہی تھی اور وہ چند لمحوں میں اسکے مقابل آگیا تھا۔

وہ ایک بار واپس مخالف سمت بھاگنے لگی لیکن ایک بار پھر اسے اپنے سامنے دیکھتے اسکے آگے اپنے کانپتے ہاتھ جوڑ دیے۔

"مجھے۔۔۔جانے دو۔ پلیز۔۔"

جب کھڑا ہونا مشکل ہوگیا تو وہ ایک درخت سے سہارا لے کر آنکھیں میچ گئی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Golden Stone ( The Vampire Word ) By Umaima Mukarram Episode 12-14  is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇











































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
 کیسا لگا ۔ شکریہ


2 Comments

  1. Zaberdast super amazing intersting maza ah giya please please please please next episode jaldi

    ReplyDelete
  2. Outstanding novel nd episode is wonderful

    ReplyDelete
Previous Post Next Post