Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 7

Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 7

Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 7

Novel : Loat Aa Humsafar Mere 
Writer Name : MehWish Ghaffar
Category : Kitab Nagri Special

انشی جان  ، انشال کو اپنی سماعتوں پر شک گزرا تھا ۔

وہیں معراج کے محبت پاش لہجے پر میراب نے ضرب کا کڑوا گھونٹ پیا تھا ۔

میٹ میراب شاہ اینڈ میراب میٹ مائے انشی ، بیڈ پر رکھے سامان سے کچھ فاصلے پر بیٹھی ہوئی انشال نے معراج کی آواز پر سر اٹھا کر اسے دیکھا تھا جو آج پہلی بار اس کے سامنے پولیس یونیفارم میں ملبوس اپنے ساتھ کھڑی لیڈی آفیسر سے اس کی ملاقات بڑے استحاق کے ساتھ کروا رہا تھا ۔

ماءشااللہ بہت پیاری ہے یہ معراج بلکل تمہارے اسٹینڈر کی ہے ۔ تعریفی لفظوں کے میراب کی نم آنکھیں انشال پر ٹکی ہوئیں تھیں ۔

وہیں انشال حیرانگی سے اس مجسمے جیسی نازک سی کانچ کی گڑیا نما لڑکی کو پولیس یونیفارم میں دیکھ کر حیرت کا شکار ہوئی تھی ۔

ان سب کو چھوڑو تم جاکر تیار ہوجاؤ آخر کار گواہ کو بھی خوبصورت دکھنا چاہیے ۔شرارت سے انشال کو دیکھ معراج مسکرایا تھا ۔وہیں انشال کو حیرت کا جھٹکا لگا تھا میراب کے ساتھ اس کی بے تکلفی دیکھ کر ۔

 

وہ جن کو گُماں ہے کہ ہماری مُسکان فقط اُنکے ہونے سے ہے

تو اب ہم اُنکو تنہا رہ کر بھی بھرپور مُسکرا کر دکھائیں گے...

 

وہ شخص اس کے دل پر ضرب لگانے سے ذرا باز نہیں آیا تھا پھر بھی جبراً مسکراہٹ انشال کی سمت اچھالتی ہوئی وہ کمرے سے گئی تھی ۔

تم نے اب تک یہ سامان نہیں کھول کر دیکھا ۔ تھوڑی دیر پہلے بھیجے گئے سامان کے ساتھ کوئی بھی چھیڑ چھاڑ نا دیکھ کر وہ انشال کی جانب آیا تھا  ۔

آپ پولیس آفیسر ہیں مطلب وہ صبح جو ایس ایس پی  ۔ معراج کے سوال پر اس نے الٹا سوال کیا تھا ۔

دکھ نہیں رہا تمہیں اور جب ایس ایس پی خود یہاں موجود ہے  تو کسی کو کیا ضرورت کیا پڑی آنے کی ۔ وہ شرارت سے کہتا ایک آنکھ دبا کر مسکراتا ہوا اس کے قریب آکر بیٹھا تھا ۔

معراج کے بیٹھنے پر وہ اس سے فاصلہ قائم کرتی ہوئی پیچھے کھسکی تھی ۔

آج ہمارا نکاح ہے انشال اچھے سے تیار ہونا کہ میری ماما جانی تمہیں دیکھیں ناں تو خوش ہو جائیں ۔مدہوشی میں انشال کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا وہ ایسے بول رہا تھا جیسے وہ اس کے ساتھ اپنی خوشی سے بھاگ کر آئی ہے ناکہ اس کی قید میں ہے ۔

کیا مطلب ہے آپ کا ، بیڈ سے اٹھتے ہوئے وہ چلائی تھی ۔

انشال کی آواز پر ہوش میں آتا ہوا پیشانی پر بکھرے بالوں کو بے دردی سے نوچتا  انشال کے مقابل کھڑا ہوا تھا ۔

انکار کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے تمہارے پاس انشال الیاس چوہان،

کیوں ۔انشال بپھری ہوئی شیرنی کی طرح دھاڑی تھی اس پر ۔

 کیونکہ تمہارے سو کولڈ باپ کے خلاف میرے پاس شوٹ وارنٹ ہے ۔ خونخوار لہجے میں کہتا ہوا وہ انشال کے لرزتے وجود کو دیکھ کر اس سے پیچھے ہوا تھا ۔

اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے انشال نکاح کرلو مجھ سے یا پھر اپنے سو گولڈ باپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھنا چاہوں گی ۔ وہ کہتا ہوا دونوں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر بیڈ  پر دراز ہوا تھا ۔

یہ کیسے ممکن ہے ۔ وہ حیرانگی سے پوچھ رہی تھی ۔

کیا ہے ناں دل تو کرتا ہے شوٹ کردوں ، دو  انگلیوں سے شوٹ کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے مسکرایا تھا اسے بے یقینی سے دیکھتی ہوئی انشال سہمی تھی ۔

 پر کیا کروں اس دماغ کا جو مانتا ہی نہیں ہے کہتا ہے جو مزہ تڑپا تڑپا کے مارنے میں ہے وہ ایک ہی بار شوٹ کرنے میں کہاں ہے ،

لیکن اب تم نکاح نہیں کرو گی تو مجبوراً مجھے دل کی بات ماننی پڑے گی ۔دونوں ہاتھ آپس میں مسلتا ہوا وہ ایسے بول رہا تھا جیسے الیاس چوہان اس کے ہاتھوں میں مسلا جارہا ہو ۔

آخر دشمنی کیا ہے مجھ سے اور میرے بابا سے ۔حلق سے گھوٹتی ہوئی آواز سے بمشکل پوچھا تھا ۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 7 is available here to online reading.

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇







ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

2 Comments

  1. Offfff zaberdast 💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖 Please please please next episode ka shiddat se intazar hai pleas pleas pleas

    ReplyDelete
  2. Please next episode jaldi please please please please please upload ker dia kery merbani how g please pleas

    ReplyDelete
Previous Post Next Post