BaBy Girl Romantic Novel By Noor E Arooj Episode 1

BaBy Girl Romantic Novel By Noor E Arooj Episode 1

BaBy Girl Romantic Novel By Noor E Arooj Episode 1

Novel : BaBy Girl 
Writer Name : Noor E Arooj
Category : Kitab Nagri Special

"ہائے اللّٰہ جی، تیرا لاکھ لاکھ شکر اس موت نگری سے تو نکلے" وہ دونوں ریڈ زون سے نکل کر محفوظ علاقے میں داخل ہوچکے تھے جب بازل کی دہائیوں پر شاز ایک غار تلاش کرتے اس میں آکر بیٹھ گیا۔

"زیادہ خوش مت ہو، انہوں نے اتنی آسانی سے ہمارا پیچھا نہیں چھوڑا ہوگا، ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکلنا ہی ہوگا" شاز اپنی دوربین سے باہر جنگلات کی جانچ کرتا بولا تو بازل نے منہ بسورا۔

"کبھی اپنے اندر کے فوجی کو سُلا بھی دیا کر یار، بس جلدی سے ہیڈکوارٹر پہنچیں پھر ایک ہفتے کی چھٹی" اسے تو بس کیس کے بعد ملنے والی چھٹیوں کی خوشی تھی۔

"گھر جانے کے لیے اتنے بےچین وہ ہوتے ہیں جن کی بیوی یا منگیتر بیٹھی ہو انتظار میں جبکہ تمہارا دور دور تک ایسا کوئی سین نہیں پھر تمہیں کس چیز کی خوشی ملتی ہے چھٹی سے؟" وہ کبھی گھر جانے کو بےچین نہیں ہوا تھا جتنا بازل ہوتا تھا۔

"میں نے تو لمبی تان کر سونا ہوتا گھر جاکر، میری ناں سہی تیری منگیتر تو بیٹھی ہے ناں تیرے انتظار میں مگر تو صدا کا بدذوق انسان، کوئی قدر ہی نہیں ہے" بازل منہ بسور کر بولا تو شاز نے اسے گھوری سے نوازا۔

"فالتو بکواس سے پرہیز کیا کرو بازل آفریدی" اس کا موڈ پل کے پل میں خراب ہوا تھا۔

"یار آخر تجھے مسئلہ کیا ہے؟ جتنا تو ہینڈسم ہے اس سے صاف پتا چلتا ہے کہ تیری چچازاد بھی حسن میں بےمثال ہوگی مگر پھر بھی تو اتنا بیزار کیوں رہتا ہے؟" بازل اس کا ہمراز تھا مگر اس معاملے میں وہ اس سے بھی کھل کر بات نہیں کرتا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

BaBy Girl Romantic Novel By Noor E Arooj Episode 1 is available here to online reading.

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇










































ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post