Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 11
Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 11
شادی کرو گی میراب ،، معراج کے اچانک پوچھنے پر میراب نے حیرانگی
سے اسے دیکھا تھا ۔
کچھ پوچھا ہے میں نے تم سے ،، میراب نے گاڑی سانس خارج کی
تھی اور اس کی جانب مڑی تھی جو پرسکون انداز میں اس سے پوچھ رہا تھا ۔
تم پاگل ہوگئے ہو کچھ گھنٹے پہلے ہی تمہارا نکاح ہوا ہے اور
تم سے شادی کی بات کررہے ہو ۔ معراج مسکرایا تھا ۔
ہاں تو میں چاہتا ہوں کہ ہمارے کام کی طرح ہماری شادی بھی ایک
ساتھ ہو ۔ دونوں ہاتھ سینے پر باندھ کر معراج نے مسکرا کر کہا تھا ۔
تم سچ میں پاگل ہوگئے ہو ،، میراب زچ آئی تھی ۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ میں نیم پاگل ہوں اور اب پورا
پاگل ہونے کے درپے ہوں ،معراج نے بڑے تحمل سے اپنی بات کہی تھی ۔
تمہارا کچھ نہیں ہوسکتا ،، میراب کہہ کر مڑی تھی ۔
مطلب میں ہاں سمجھوں ،، معراج نے پرجوشی میں پوچھا تھا ۔
ہمہم ،، تم دنیا کی سب سے اچھی دوست ہو ، معراج کہہ کر جانے
کے لیے مڑا تھا کہ اسد شاہ کو اپنے پاس آتے دیکھ وہیں رکا تھا ۔
میراب سے دور رہا کرو ،، آتے ہی اسد شاہ معراج پر بھڑک اٹھا
تھا میراب اور معراج کی تھوڑی بہت گفتگو وہ سن چکا تھا ۔
کیوں اسے کرونا ہوگیا ہے کیا ،، معراج نے سنجیدگی سے پوچھا
تھا جس پر میراب اسے گھورتی ہوئی وہاں سے گئی تھی ۔
تم اچھے سے جانتے ہو میرے اور میراب کے رشتے کی نسبت ۔ اسد
شاہ نے چبا کر کہا تھا اسے کہاں برداشت تھا معراج کا میراب کے ساتھ بے تکلفی سے
باتیں کرنا ۔
اچھاااا اب میں سمجھ گیا تم کیا کہنا چاہ رہے ہو ،، معراج
آخر میں قہقہ لگا گیا تھا ۔
اسد شاہ نے سختی سے اپنے لب بھینچے تھے ۔
معراج ،، اسد کے پکارنے
پر معراج سنجیدہ ہوا تھا ۔
ہمہم ،، میراب سے دور رہا کرو اب تو تمہاری شادی ہوگئی ہے ۔
اسد کا طریقہ سمجھانے والا تھا ۔
میں اس کے پاس نہیں آتا ہاں وہ آجاتی ہے میرے پاس خود سے ،،
معراج نہایت سنجیدگی سے گویا تھا ۔
رہی بات تمہارے اور میراب کے رشتے کی نسبت کی تو دل کی باتیں
دل ہی جانے یا جانے خدا ،، دونوں ہاتھ پینٹ کی جیب میں میں ڈالے وہ گنگناتا ہوا
اسد کے پاس سے گزرا تھا ۔
جبکہ میراب کے دل کا حال جاننے کے باوجود بھی اسد شاہ سرد
آہ بھر کر رہ گیا تھا ۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Zaberdast super🌹🌹🌹🌹🥀🥀🥀🥀🥀🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ReplyDelete