Mannat Romantic Novel By Pashmina

Mannat Romantic Novel By Pashmina

Mannat Romantic Novel By Pashmina

Novel Name : Mannat 
Writer Name: Pashmina
Category : ROMANTIC NOVELS

کہاں چلی گئی تھیں آپ کہاں چلی جاتی ہیں آج کل روز اس وقت؟ منت بھی غصے میں لگ رہی تھی۔

کیا مطلب کہاں چلی جاتی ہوں کام سے جاتی ہوں۔اور یہ تم کس لہجے میں مجھ سے بات کر رہی ہو؟ماہین نے حیرت سے پوچھا۔

اور کس لہجے میں بات کرو آپ سے؟آپ اسی لہجے کی حقدار ہیں. آپ نے میری زندگی برباد کر دی. مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا ۔میری خوشیاں میری خواہشیں میرا اعتماد سب کھا گئیں آپ۔۔ایک ایک چیز کے لئے آپ نے مجھے ساری زندگی ترسایا۔۔۔کسی سے ملنے نہیں دیتی تھیں کسی سے بات کرنے نہیں دیتی تھیں۔کبھی اسکول اور کالج میں کوئی دوست بنانے نہیں دیا آپ نے مجھے۔کتنا تنہا کر دیا آپ نے مجھے بھی اور خود کو بھی۔آپ کی وجہ سے آج میں کسی سے بات کرنے کے قابل نہیں ہوں۔کسی سے بات کرتی ہوں تو میرے ہاتھ پاؤں کانپنے لگ جاتے ہیں۔تھوڑی سی دیر میں اندھیرے میں رہ نہیں سکتی۔کون سی خواہش ہے جو وقت پر آپ نے میری پوری کی ہو۔ساری زندگی آپ نے مجھے اچھے لباس۔اچھے کھلونوں۔ دوستو ضرورت کی چیزوں کے لیے ترسایا۔ساری زندگی میں سسکتی رہی بلکتی رہی۔آپ سے کچھ نہیں مانگا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ آپ کچھ مجھے دیں گی ہی نہیں۔اور اگر دیں گی بھی تو تب دیں گی جب میرے اندر اس کی خواہش ہی مر چکی ہوگی۔آپ کو کیا پتا خواہشوں کا پورا نہ ہونا کتنی بڑی اذیت ہے۔میری شخصیت کو مسمار کردیا ہے آپ نے۔میں کتنی ذہین تھی میری ساری ذہانت بے کار گئی۔میں کچھ نہیں کرسکتی زندگی میں کچھ نہیں بن سکتی۔کسی سے مدد مانگنے جاؤ تو میرے کردار پر انگلیاں اٹھنی شروع ہو جاتی ہیں۔” منت آج پھٹ پڑی تھی۔وہ بہت زور زور سے تیز آواز میں بولے جا رہی تھی۔اتنی تیز آواز میں کہ کوئی بہت آسانی سے سن سکتا ہو۔

یہ کیا کہہ رہی ہو تم آج یہ کیسی باتیں مجھ سے کر رہی ہو۔؟کس نے تمہارے کردار پر انگلیاں اٹھائی ہے؟ماہین حیران تھی . اسے منت سے ان سب باتوں کی توقع نہیں تھی. اس کی نظر میں تو منّت ایک بے زبان جانور کے جیسی تھی. آج اس میں زبان کہاں سے آگئی.؟

” آپ نے میرے ساتھ جو کچھ بھی کیا میں نے کبھی اس کا شکوہ آپ سے نہیں کیا۔لیکن آج جو آپ کی وجہ سے میرے ساتھ ہوا۔وہ میں کبھی نہیں بھول سکتی۔” منت کا غصہ کم ہی نہیں ہو رہا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Mannat Romantic Novel By Pashmina is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post