Naqsh E Wafa By Pakiza Sirat Episode 10
Naqsh E Wafa By Pakiza Sirat Episode 10
سمیر ، سمیر تم سمجھ نہیں رہے ہو۔
محبت کوئی سودا تھوڑی ہے جو سوچ سمجھ کر کیا جائے یہ تو ایک الوہی جذبہ ہے جو دل کی
بنجر زمین میں خود سر جھاڑی کی طرح سر اٹھاتا ہے اور پروان چڑھتا ہے ایک ایسی امر
بیل ہے جو انسان کے وجود کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور بے بس کر دیتی ہے سوچنے
سمجھنے کی ساری صلاحیتیں ختم کر دیتی ہے سمیر آئی ایم سوری مگر ہم صرف اچھے دوست ہیں
اس سے زیادہ کچھ نہیں۔۔۔
ماہ جبین نے اس کے سامنے کھڑے ہوکر
اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ سمیر نے اس کے سجے سنورے روپ کو حسرت سے دیکھا ۔۔۔
دل دے بیٹھی ہو کو۔۔۔
ہھر وہی سوال۔۔۔۔
ماہ جبین کو کوفت ہوئی۔
میں نے کہا نا ایسا کچھ نہیں ہے ۔۔۔
محبت کا جو فلسفہ تم نے سنایا ہے نہ
مہ جبین ، یہ صرف اس انسان کوازبر ہوتا ہے جو خود کو محبت کے سامنے بے بس ہوتا ہوا
دیکھے خود کو اس کی لپیٹ میں آتا ہوا محسوس کرے اور ہاتھ پاؤں بھی نہ مارے۔ یہ
محبت ایسا قفس ہے کہ اس کا قیدی آزادی نہیں چاہتا ۔ تمہاری محبت ہی میری زندگی ہے
ماہ جبین مجھے اپنی محبت کی قید سے آزاد کرنے کے بارے میں سوچنا بھی مت ورنہ میں جی
نہیں پاؤں گا۔۔۔۔۔۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔