Naqsh E Wafa Novel By Pakiza Sirat Episode 5
Naqsh E Wafa Novel By Pakiza Sirat Episode 5
عشق لاڈلوں کا کھیل نہیں یہ قلندروں
کا رقص ہے۔ جب عشق قلندروں پر حال طاری کرتا ہے تو انہیں سب سدھ بدھ کھو جاتی ہے
وہ خود کو بھول جاتے ہیں من سے تو ہو جاتے ہیں پھر صرف عشق ہی عشق رہ جاتا ہے ذات
مٹ جاتی ہے من اور تو کا فرق مٹ جاتا ہے۔
وہ بھی عشق کر بیٹھا تھا اور پر وہ ابھی عشق کا طفل مکتب تھا کوئی قلندر نہیں۔
اس میں ابھی اتنا ظرف پیدا نہیں ہوا تھا کہ بحر عشق کے تھپیڑوں کو سہہ کر اف تک نہ
کرے۔ ابھی ادے وقت لگنا تھا لاڈلوں کی فہرست سے نام کٹوا کر قلندروں کی صف میں جگہ
پانے میں۔۔۔
وہ سمعان گروپ آپ کمپنیز کا اونر
تھا۔ وہ منہ میں سونے چمچ لے کر تو پیدا نہیں ہوا تھا مگر ہوش سنبھالتے ہی اس نے
خود کو ایسے ماحول میں پایا تھا جیاں دولت کی ریل پیل تھی دولت اس کے گھر کی باندی
تھی گھر میں نوکروں کی فوج تھی ایک باڈی مین اور باڈی گارڈ ہمیشہ اس کے ساتھ رہتے تھے مگر اس وقت اسے کوئی دیکھ لیتا تو دیوانہ ہی سمجتا ۔ ہاں وہ دیوانہ ہی تو
تھا عشق کی تال پر رقصاں دیوانہ ۔۔۔۔
کوئی محو رقص ہے
کوئی گم ہے جمال یار میں
یہ عشق کے رنگ ہیں
نہیں کچھ کسی کے اختیار میں
ناول: نقش وفا
از : پاکیزہ سیرت
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Naqsh -e- wafa novel is one of my favourite novel. the writing style of the writer and the poetry she added is amazing. please post the episodes on time...
ReplyDelete