Ruswa E Zamana By Hamna Tanveer Episode 4
Ruswa E Zamana By Hamna Tanveer Episode 4
"حویلی والوں نے ماہا کو نہیں بھیجا واپس۔ آپ کسی اور دن
بارات لے کر آ جانا۔" وہ ہاتھ جوڑتی ہوئی بولیں۔
"یہ کیا بات ہوئی؟ کیوں نہیں بھیجا
ماہا کو؟ ایسا تو کبھی نہیں ہوا؟ میں کیا کہوں سب رشتہ داروں کو؟ کیسے بنا دلہن کے
واپس لے جاؤں؟" وہ پھٹی پھٹی نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی تھیں جن کا سر جھکا
ہوا تھا۔
"بھابھی آپ کے سامنے ہے ساری
صورتحال.... ماہا کے ابو گئے تھے حویلی مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ اب بتائیں
کیا کریں ہم؟ کیسے لے آئیں اسے حویلی سے؟ ایک گولی تو کھا چکا ہے اس کا بھائی اب
اور کیا کرے؟" ضبط کے باوجود وہ پھٹ پڑیں۔
"اچھا تم رونا تو بند کرو۔" نگینہ کے
آنسوؤں نے انہیں موم کر دیا۔ "جنید کے ابو سے بات کرتی ہوں میں۔ ہم تو اپنے ہیں
سمجھ سکتے ہیں مگر لوگ تو باتیں بنانے سے باز نہیں آتے نہ.... " وہ متفکر سی
بولیں۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Wah kia sotri hai zaberdast maza ah giya super
ReplyDelete