Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 3

Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 3

Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 3

Novel : Tum Dena Saath Mera
Writer Name : Arfa Ejaz
Category :Kitab Nagri Special

"پھپھو کیسی ہیں اب؟" اس نے صوفے پہ گرنے کے انداز میں بیٹھتے پوچھا تھا اور ساتھ ہی صوفے کی بیک سے ٹیک لگاتے دو انگلیوں سے اپنی کنپٹی دبائی تھی "نیند کی گولی دے کے سلایا ہے تمہیں پتہ تو ہے ایسی حالت میں وہ ویسے سنبھلتی ہی نہیں ہے" انہوں نے سنجیدگی سے جواب دیا اس نے سر ہلایا تھا "تم چینج کر لو میں کھانا لگاتی ہوں پھر چائے کے ساتھ پین کلر دیتی ہوں تمہیں" اسے سر دباتے دیکھ کر شاہانہ بیگم نے کہہ کے اٹھنا چاہا تھا "نہیں رہنے دیں مجھے بھوک نہیں ہے سو جاؤں گا تو صبح تک ٹھیک ہو جائے گا درد" اس نے انہیں منع کیا تھا اور اپنی جگہ سے اٹھ کے سامنے نیچے بیٹھتے ان کی گود میں سر رکھا تھا "پھپھو کو دیکھ کے میں اکثر سوچتا ہوں کوئی کیسے کسی کے بھروسے کے ساتھ کھیل سکتا ہے ان کی حالت دیکھ کر تو پیار سے اعتبار ہی اٹھ جاتا ہے میرا" نوفل کی بات پہ شاہانہ بیگم نے گہرا سانس بھرا تھا "آج کل کے دور میں کون کسی سے سچا پیار کرتا ہے میرے بچے اور جہاں اپنا مفاد نظر آ رہا ہو وہاں کوئی کچھ بھی کر جاتا ہے بھروسہ کیا چیز ہے پھر" شاہانہ بیگم نے اس کے بالوں میں ہاتھ چلاتے کہا تھا "میرا بس نہیں چلتا امی میں کہیں سے بھی اس رذیل شخص کو نکال لاؤ اور پھپھو کے سامنے اسے گولیوں سے بھون دوں تا کہ پھپھو کو بھی تھوڑا سکون آئے" اس کا لہجہ نفرت سے بھرپور تھا شاہانہ بیگم اس کی بات پہ کانپ گئی تھیں "نوفل گھڑے مردے اکھاڑنے کا کوئی فائدہ نہیں اللّٰہ ہے نا انصاف کرنے والا وہ ضرور اس شخص سے عمارہ کا بدلہ لے گا تم ایسا کچھ بھی کرنے کا مت سوچنا" شاہانہ بیگم کی بات پہ نوفل نے حیرت سے سر اٹھا کے انہیں دیکھا تھا "امی یہ کیسی باتیں کر رہی ہیں آپ ایسے لوگوں کو تو بیچ چوراہے میں گولی مارنی چاہیے تا کہ لوگ عبرت پکڑیں لیکن نہیں بھئی ہم سب کچھ اللّٰہ پہ چھوڑ کے خود ہاتھ پہ ہاتھ دھر کے بیٹھ جاتے ہیں کہ وہ کوئی فرشتہ بھیجا گا انصاف کے لیے اور ہماری انہی باتوں سے ایسے لوگوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور وہ کسی کی بھی عزت پامال کرنے میں اک سیکنڈ کو بھی نہیں سوچتے" نوفل مشتعل ہو گیا تھا اسے شاہانہ بیگم کی بات بالکل پسند نہیں آئی تھی "تو کیا کریں ہم اس نے دھمکی ہی ایسی دی تھی اور ہم مزید بدنامی مول نہیں لے سکتے تھے اس لیے چپ ہو گئے تھے" شاہانہ بیگم کے لہجے میں ہر طرف بےبسی ہی بےبسی تھی "آپ چپ ہو گئے تھے میں نہیں اس شخص کو اپنے کیے کا بدلہ چکانا پڑے گا" کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد وہ چٹانوں سی سختی اپنے لہجے میں سموئے بولا تھا "کیا مطلب ہے تمہاری اس بات کا، نوفل تم کیا کرنے کا سوچ رہے ہو؟" شاہانہ بیگم دہل کے پوچھا تھا "کچھ نہیں میں سونے جا رہا ہوں آپ بھی سو جائیں سبِ بخیر" ان کے سوال کو گول کرتے وہ ان کی پیشانی چومتے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا تھا اور پیچھے شاہانہ بیگم کے لیے پریشانی چھوڑ گیا تھا

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Tum Dena Saath Mera Novel By Arfa Ejaz Episode 3 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇



















پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post