Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 4
Dua Sa Lage Tu Novel By Aliya Hussain Episode 4
اسکن کلر کہ شیروانی میں اس نے خود
کو آئینے میں دیکھا ۔
سانولی رنگت پر اس کو خود ہی شیروانی
اچھی نہیں لگی ۔ اس لئے رضا بابا کو بلایا ۔ اور ان سے کہا کہ اس کو یا تو براؤن
رنگ کا کوئی سوٹ دے یا کالے ۔
" پر چھوٹے بابا آپ کی شادی ہے اور یہ
شیروانی آپ پر اچھی بھی لگ رہی ہے ۔ " اس کے احساس کمتری بھرے لہجے کو انہوں
محسوس کیا تھا افسوس سے وہ اسے دیکھ رہے تھے انہیں ترس آیا تھا اس پر ۔
" نہیں مجھے ۔۔ دیں کوئی دوسرے کک ۔۔
کپڑے ورنہ مم۔ میں خود پپہن سکتا ہوں ۔ " اس نے شیروانی خود ہی پہنی تھی کیونکہ
اس کے لئے وہ آسان تھی ۔ پر وہ شلوار قمیض خود سے نہیں پہن سکتا تھا ۔
اس کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی رضا
بابا اس کے لئے دونو کاٹن کے استری شدہ براؤن اور بلیک رنگ کے کپڑے نکال کر لائے
اور اس کے سامنے کیئے ۔
" یوں کریں یہ کالا والا دے دیں یہ صحیح
رہے گا ۔ " اس نے کالے کپڑوں کی طرف اشارہ کیا ۔
" نہیں چھوٹے بابا یہ براؤن والا پہن
لیں یہ زیادہ اچھا رہے گا شادی کی مناسبت سے یہ کالا رنگ ٹھیک نہیں ۔ " انہوں
نے براؤن والے کپڑے اس کے سامنے کیئے ۔
جو کڑتا تھا گلے پر مردانہ کڑاہی
ہوئی وی تھی ۔
" اچھا صحیح ہے یہی ۔ " وہ جھٹ
سے مان گیا ۔ اس کی معصوم صورت دیکھ کر بے ساختہ ان کے دل نے اس کی خوشیوں کی دعا
کی ۔
جلدی سے تیار ہو کر وہ اپنی مخصوص
شال کندھوں پر پھیلائے چہرے پر سنجیدگی تھی وہ کوئی بار رعب شخص لگ رہا تھا ۔
" ابھی تک تیار نہیں ہوئے دولہے صاحب
۔ " اسے کمرے سے آتا دیکھ کر نیناں نے طنزیہ کہا ۔
" تیار ہوں ۔ " اس نے ہلکی آواز
میں صرف دو لفظی جواب دیا ۔
" ہیں ؟ ۔ " حیرت پھر تمسخر سے
ان کا قہقہہ نکل گیا ۔ " یہ تم تیار ہو ہاہاہا یوسف ۔۔ خیر تم تو تیار ہو کر
بھی تیار نہیں لگتے کیونکہ تم میں تیار ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا نہ تمہارے
رنگ میں نہ تمہاری اس بے جان بازوں میں رہتے وہی معذور ہو ۔ " بمشکل اپنی ہنسی
روک انہوں نے اس کا مزاق اڑایا ۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Finally yousaf ki shadi ho gai muje tooba aur arshman bohat pasand hain baki epi bohat achi thi
ReplyDelete