Wafa Lazim Hai Romantic Novel By Shazmeen Mehdi Episode 3
Wafa Lazim Hai Romantic Novel By Shazmeen Mehdi Episode 3
دو دن سے وہ نیند نہیں لے پایا تھا ،،، اس لئے فون کی
ٹارچ آن کرتے اندر ا گیا ،،، اور آتے سب سے پہلے ہاتھ میں پکڑی کیپ اور اسٹک ڈریسنگ
ٹیبل پر رکھی تھی اور یونیفارم کی شرٹ کے بٹن کھولنے لگا ،،، تبھی اسے روم میں کسی
کی موجودگی کا احساس ہوا تھا ،،، وہ فورا پلٹا اور اسی پل کمرا ایک بار پھر سے
روشنیوں میں نہا گیا تھا ،،،
اور بہرام کا چہرا غصے کی زیادتی سے پل میں سرخ ہو چکا تھا
،،، کنپٹیوں کی رگیں تن گئیں تھیں ،،، سامنے ہی اس کے بستر پر مس دعا صاحبہ بڑے
مزے سے سو رہی تھی جبکے اس کے ساتھ ہادی لگ کے سو رہا تھا ،،،
بہرام کا تو غصے سے دماغ گھوم چکا تھا ،،،
وہ پل میں اس کے سر پر پہنچا تھا ،،،
مس دعا ،،،
مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئی ،،،
مجبوراً بہرام کو تھورا اس کی طرف جھکنا پڑا ،،،
وہ اونچا بول کر سب کو اکٹھا بھی نہیں کر سکتا تھا ،،، اگر
اس لڑکی کو اپنی پرواہ نہیں تھی تو کم سے کم یہ تو سوچتی کے یہ کسی نہ محرم کا روم
تھا وہ یہاں ایسے کیسے دھڑلے سے سو سکتی تھی ،،، وہ بھی رات کے اس وقت ،،،اور
بہرام کو اپنی عزت و نفس بہت عزیز تھی ،،،
مس دعا اٹھنا پسند کرے گی ؟؟؟بہرام کچھ اس کی طرف جھکتے سخت
لہجے میں بولا تھا ،،،
بہرام بولا ہی اتنے غصے سے تھا کے دعا گڑبڑا کر اٹھ بیٹھی،
وہ پل میں سیدھا ہوا ،،، دعا کو لگا تھا کے اس نے خواب میں بہرام کی آواز سنی تھی
،،،ایک دو پل تو اس کے دماغ نے نیند سے باہر آنے میں لگا دیے تھے ،،، مگر
سامنے کھڑے بہرام کو خود کو سرخ نظروں سے گھورتے وہ سمجھ نہ پائی کے یہ آفت کہاں
سے سر پر ا ٹپکی تھی ،،،
ا۔۔۔اپ۔۔۔ یہاں کیسے ؟؟؟
زبردست پوچھنا تو مجھے چاہیے کے تم یہاں؟؟؟ وہ بھی اس وقت کیا
کر رہی ہو ؟؟؟
یہاں ؟؟؟
دعا نے کہتے نہ سمجھیں سے ادر گرد دیکھا اور پھر فق چہرا لیے
اسے دیکھا تھا ،،، یہ۔۔۔تو۔۔۔اپ۔۔۔کیا۔۔۔
جی یہ میرا کمرا ہے اور تم یہاں وہ بھی اس طرح ۔۔۔اور اس
وقت ؟؟؟ کیا سمجھوں میں اسے ؟؟؟ دیکھو لڑکی ،،،
آج کے بعد اگر تم مجھے اس کمرے یا ہادی کے ادر گرد بھی نظر
آئی تو اچھا نہیں ہو گا میں بہت اچھے سے سمجھتا ہوں تم جیسی لڑکیوں کو ،،،
بہرام کی آواز نیچی تھی مگر بے حد سرد و سپاٹ اور بے لچک تھی ،،،
مم۔۔۔میری۔۔۔
شش!!!
نکلو یہاں سے ،،،
پر ۔۔۔میں۔۔۔یہاں۔۔۔
دعا نے صفائی دینی چاہی ،،،
کیا پر ؟؟؟اب کی بار بہرام کا خود پر کنٹرول ختم ہوا تھا اس
نے آگے بڑھتے دعا کے بازو غصے سے جھگڑے سخت گرفت میں ،،، اس کی بے رحمی سے دعا کی
آنکھیں نمکین پانی سے جل تھل ہو گئیں تھیں ،،، اس کی سخت گرفت میں دعا کو لگا کے
اس کے انگلیاں اس کے بازو کے نرم گوشت میں پیوست ہو گئیں تھیں ،،،
تم سمجھتی کیا ہو خود کو ؟؟؟
ہادی کے قریب ا کر تم کیا ظاہر کرنا چاہتی ہو ؟؟؟
مجھے سمجھ نہیں آتا کیا ؟؟؟
نانو کو تم بیوقوف بنا سکتی ہو مجھے نہیں ،،،
بہرام سرخ آنکھیں اس کی آنکھوں میں گاڑھے اسے اپنے لفظوں سے
زخمی کر رہا تھا ،،،
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ