Bikhre Rishte Romantic Novel By Palwasha Safi

Bikhre Rishte Romantic Novel By Palwasha Safi

Bikhre Rishte Romantic Novel By Palwasha Safi

Novel Name : Bikhre Rishte
Writer Name: Palwasha Safi
Category : ROMANTIC NOVELS,

اچانک سے اس کالے سایے سے وہ اس قدر خوفزدہ ہوگئی کہ یک دم بھاگنے پر اسے نہ اپنے پیچے ہارن سنائی دیئے نہ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی پروا کی اور نہ خود کا ایکسیڈنٹ ہونے کی پریشانی ہوئی۔ بچتے بچاتے وہ سڑک پار کر کے دوسرے جانب پہنچی۔ بغیر مڑے وہ سہمے انداز میں اپنے گلی میں داخل ہوئی اور تیزی سے اپنا گیٹ بجانے لگی۔ چوکیدار نے فوراً سے پہلے اٹھ کر گیٹ کھولا تو وہ اندر بھاگی۔ ڈرائنگ روم میں سے تیز تیز چلتے وہ اپنے کمرے میں چلی گئی اور دروازے سے لگ کر کھڑی ہوگئی۔

بھاگتے بھاگتے اسے سانس چڑھنے لگی۔ ہانپتے کانپتے اپنی سانس نارمل کرنے لگی۔ وہ حیرت سے سارے منظر کو پھر سوچنے لگی۔

کیا کوئی سچ میں اس کا تعاقب کر رہا تھا یا یہ اس کا وہم تھا۔ اگر کوئی اس کا تعاقب کر بھی رہا تھا تو کیوں۔ کون تھا وہ۔ کیا چاہیئے تھا اسے۔ کیا وہ اسے لوٹنے کے ارادے سے اس کے پیچے آرہا تھا۔ کیا وہ کوئی چور یا لوٹیرا تھا کوئی دشمن یا خفیہ کار۔

سحر اس کی شکل یاد کرنے لگی پر وہ ناکام رہی اس اَپر پہنے لڑکے نے ٹوپی نیچے کر رکھی تھی اور سر جھکائے ہوئے تھا۔ اس کا چہرہ واضح نہیں تھا۔ سحر اس کا چہرہ دیکھ نہیں پائی تھی۔ اسی کشمکش کو سوچتی وہ بے دم چال چلتی بیڈ پر آکر بیٹھ گئی۔

2nd Sp 

"اس نے سب سے زیادہ مجھے پریشان کیا۔۔۔۔۔ مجھے ڈرایا دھمکایا۔۔۔۔ میں خوف کی وجہ سے رات کو سو نہیں پاتی تھی۔۔۔۔۔ دن میں اکیلے نکلنے سے ڈرتی تھی۔۔۔۔۔۔ میں اتنی جلدی شاویز کو معاف کر کے اس سے اپنا رشتہ ہموار نہیں کر سکتی۔۔۔۔" اس نے دبے دبے غصے میں پاپا پر اپنی دلی کیفیت ظاہر کی۔

دلاور صاحب نے با اعتماد اور مستحکم بھرے انداز میں اس کے گرد بازو مائل کیا۔

"میں سمجھ سکتا ہوں۔۔۔۔۔ اور کون کہہ رہا ہے اس سے فوراً سے رشتہ ہموار کرنے کا۔۔۔۔۔ کسی نے فورس کیا تمہیں۔۔۔۔۔ "دلاور صاحب نے معصومیت سے آنکھیں جھپکاتے ہوئے پوچھا۔ سحر نے نفی میں سر ہلایا۔

"تم اتنے دنوں سے شاویز سے بے رخی برت رہی ہو۔۔۔۔۔ ایک مرتبہ بھی تم نے اس کی عیادت تک نہیں کی۔۔۔۔۔ وہ موت کی منہ سے بچ کر آیا۔۔۔۔۔ تم نے اس کی خیریت تک دریافت نہیں کی۔۔۔۔۔ کیا شاویز نے کوئی ردعمل دکھایا۔۔۔۔۔" سوال اب بھی اسی انداز میں پوچھا گیا۔ سحر نے شرمسار ہوتے ہوئے نفی میں سر ہلایا۔

"تو پھر۔۔۔۔۔ تمہیں جتنا وقت درکار ہے۔۔۔۔ تم لے لو۔۔۔۔میز پر ہاتھ مارو۔۔۔۔۔۔ کھانا چھوڑو یا چیزیں توڑو۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن سحر۔۔۔۔۔ شاویز اس گھر کا فرد ہے۔۔۔۔ وہ اب اس فیملی کا حصہ ہے۔۔۔۔۔ میں اس سے منہ نہیں پھیر سکتا۔۔۔۔۔ یہ حقیقت تم جتنی جلدی تسلیم کر لو گی۔۔۔۔۔ اتنا تمہارے لئے آسانی ہوگی۔۔۔۔" دلاور صاحب نے اس کا رخ اپنے جانب کیا اور اس کے آنسو صاف کرتے ہوئے مسکرائے۔

"والدین کے دل میں ہر اولاد کی اپنی جگہ ہوتی ہے۔۔۔۔۔ کیا شاویز کے آنے سے میں نے تمہیں اور صائم کو پس پشت ڈال دیا ہے۔۔۔۔۔ تم دونوں کے ساتھ میرا رویہ بدل گیا ہے۔۔۔۔" پاپا اب اس کی آنکھوں میں دیکھ کر مہو گفتگو تھے۔ سحر نے پھر سے اداسی سے نفی میں سر ہلایا۔

"میرے دل میں تمہاری اپنی جگہ ہے۔۔۔۔ صائم کی اپنی۔۔۔۔ اور شاویز کی اپنی۔۔۔۔۔ نہ وہ تم دونوں کی جگہ لے سکتا ہے۔۔۔۔۔ نہ تم دونوں اس کی۔۔۔۔" دلاور صاحب نرمی سے اپنی بیٹی کو سمجھانے لگے تھے۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Bikhre Rishte Romantic Novel By Palwasha Safi is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post