Zindagi Rangon Se Parey Romantic Novel By Husny Kanwal
Zindagi Rangon Se Parey Romantic Novel By Husny Kanwal
وه کمرے میں آکر ڈائری لکھتی ھے:” وه
کھتا ھے کے بھول گیںؔ مجھے؟؟؟...ارے بھولوں گی تو تب ...جب اس کی باتیں میرا پیچھا
چھوڑیں گیںؔ... سمجھتا ھے کے میں بدل گیؔ ھوں ...خاموش رھنے لگی ھوں...پر یه خاموشی
کا تحفه بھی تو اسی نے مجھے دیا ھے..شاید وه بھول گیا ھے پر مجھے ایک ایک بات یاد ھے
..یاد ھے کے کیسے اس نے مجھ سے دوستی کی تھی...ھماری دوستی صرف کچھ ماه میں ھی اتنی
گھری ھوگیؔ تھی کے مجھے لگنے لگا تھا کے وه واحد شخص ھے جو مجھے سمجھتا ھے...پر اس
��ن میرا دل پوری طرح ٹوٹ گیا جب میں نے تمھیں تمھارے دوست سے
باتیں کرتا سنا...مجھے آج بھی وه باتیں یاد ھیں...ایک ایک لفظ یاد ھے...تم نے کھا تھا؛”
رائما...وه تو میرے لیےؔ صرف ٹائم پاس ھے ...اچھی لڑکی ھے پر میرے ٹائپ کی نھیں ھے“
دوست:”پر تم تو ھر وقت رائما ٖ رائما
کرتے ھو ...اس کا کیا؟؟“
غلام طه:”یار وه کالی ھے..سب اسے کَلُو
کَلُو کھتے ھیں...اور تو نے تو میری ساری girlfriends دیکھ رکھی ھیں...سب کتنی خوبصورت ھوتی ھیں...وه میری برابری کی نھیں ھے“لھجه میں
مزاح و حقارت بھرے بولا
دوست:” اس بیچاری کا تو دل ھی ٹوٹ جاےؔ
گا...اگر اسے پتا چلا کے تو اس سے ٹائم پاس کر رھا ھے“وه مزاحیه انداز میں
غلام طه:” تجھے بڑی فکر ھورھی اس کی..تو
کرلے اس سے..میں مائینڈ نھیں کروں گا“ کھ کر ھسا تھا...
دوست:”تو بھی ناں“
”کاش اس وقت میں تمھارے منه پر اتنا زور دار تھپڑ مار سکتی
کے زندگی بھر تمھیں اس کی گونج سنائی دیتی رھتی...کاش....
امرین کے بعد وه میرا پھلا دوست تھا..پر
اس کی اس حرکت کے بعد میرے دل میں صرف اس کے لیےؔ نفرت ھے..وه دوست کھلانے کے قابل
ھی نھیں...“