Agent Black Romantic Novel By Soha Khan
Agent Black Romantic Novel By Soha Khan
رات کے اندھیرے میں خالی سڑک پر ایک وجود آہستہ آہستہ چل رہا
تھا ۔۔۔۔ سردی کے اس موسم میں بھی اس کی رفتار بہت کم تھی جیسے یہ سرد ہوائیں اس وجود
کو محسوس ہی نا ہو رہی ہوں ۔۔۔۔۔
بلیک جینس کے اوپر بلیک ہی جیکٹ پہنے وہ آہستہ سے چلتی جا
رہی تھی ۔۔۔۔۔ کافی دیر ایسے ہی چلنے کے بعد وہ آیک بازار میں پہنچی اس وقت سارا بازار
بند تھا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر اور چلنے کے بعد وہ ایک رسٹورنٹ کے سامنے پہنچی ۔۔۔۔۔ اس وقت
بھی رسٹورنٹ کھلا تھا ۔۔۔۔۔۔
رسٹورنٹ کو دیکھتے اُسے بھوک کا احساس ہوا ۔۔۔۔۔ آہستہ سے
چلتے رسٹورنٹ میں داخل ہوئی ۔۔۔۔۔ رسٹورنٹ پورا خالی تھا ۔۔۔۔۔ وہ دروازے کے سامنے
والے ٹیبل پر جا کر بیٹھ گئی ۔۔۔۔۔
ایک ویٹر نے آ کر اس کا آرڈر پوچھا ۔۔۔۔۔ اس نے ایک کوفی کے
ساتھ سینڈوچ منگوایا ۔۔۔۔۔ ویٹر نے اسے دیکھا اس وقت ناشتے کا ٹائم نہیں تھا وہ ناشتے
منگوا رہی تھی لیکن وہ کچھ بھی کہے بغیر وہاں سے چلا گیا ۔۔۔۔۔
پانچ منٹ انتظار کرنے کے بعد وہ ویٹر ہاتھ میں ٹرے لے کر آیا
۔۔۔۔۔۔ اس نے کافی کا دھواں اُڑاتا گرم مگ ہاتھ میں اُٹھایا اور ہلکے ہلکے گھونٹ اپنے
اندر اُتارنے لگی ۔۔۔۔۔
سینڈوچ کو اس نے ہاتھ بھی نہیں لگایا ۔۔۔۔۔ کافی ختم کرنے
کے بعد وہ اُٹھی وہی ویٹر آیا ہاتھ میں بل لے کر اس نے بل دیا اور پانچ سو کا ایک نوٹ
ویٹر کو ٹپ کے طور پر پکڑا کر رسٹورنٹ سے باہر آگئی ۔۔۔۔۔
باہر نکل کر اس نے پھر سے سڑکوں پر چلنا شروع کر دیا
۔۔۔۔۔۔ اس نے اپنی کلائی پر بندھی گھڑی پر وقت دیکھا جہاں گھڑی 2 بجا رہی تھی
۔۔۔۔۔۔
کچھ دیر اور چلنے کے بعد وہ ایک حویلی کے سامنے پہنچی گارڈز
نے دروازہ کھولا وہ ایک قدم اندر آئی پھر واپس مڑی ۔۔۔۔۔۔
کسی کو پتا نا چلے میں اتنی رات کو آئی ہوں ورنہ تم لوگوں
کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔ سختی سے گارڈز کو کہتی وہ حویلی کے اندر چلی گئی
۔۔۔۔۔