Rah E Ishq Romantic Novel By RB Writes
Rah E Ishq Romantic Novel By RB Writes
دیکھو بدر اگر یہ کوٸی مزاق ہے نا تو بہت ہی برا مزاق ہے یہ۔“ وفا نے آخری امید
سے اسے دیکھتے بولاکہ شاید وہ مزاق کر رہا ہو۔
” یہ کوٸی مزاق نہیں ہے۔ جلدی سے حلیہ سمیٹو کچھ دیر میں ہمارا نکاح ہے۔“ بدر کو اسے دیکھ
دل کو تکلیف ہو رہی تھی مگر خود کو مظبوط کیا اس نے۔
” کونسا نکاح میں تم سے کوٸی نکاح نہیں کروں گی سنا تم نے۔“ وفا غصے کی زیادتی سے چیختی
بولی۔
” ٹھیک ہے اگر بغیر نکاح کہ میرا ساتھ
رہنا ہے تو مجھے کوٸی مسٸلہ نہیں ہے۔“ بدر اس کی طرف جھکتا معنی خیزی سے بولا تو اس کی بات پر وفا کا چہرہ
غصے سے سرخ ہوا۔
” پانچ منٹ ہیں تمہارے پاس فیصلہ کرلو۔“
بدر اسے دیکھتا باہر چلا گیا۔
اس کے جاتے ہی وفا زمین پر بیٹھے رونے
لگی۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ بدر اسکے ساتھ کبھی ایسا کرے گا ۔ اس کے دل میں جو
کچھ دن پہلے ہی بدر کے لیے محبت کی کونپل اگی تھی وہ اسکی اس حرکت کی وجہ سے ختم ہو
چکی تھی۔
” تو کیا فیصلہ ہے تمہارا۔“بدر پانچ منٹ
بعد آتا اسے دیکھ کر بولا۔
” میں تیار ہوں نکاح کے لیے۔“ وفا اپنے
آنسو پونچھتی بولی۔ ہر لڑکی کی طرح اسے بھی اپنی عزت عزیز تھی۔
” چلو پھر قاضی صاحب انتظار کر رہے ہیں۔“
بدر بولتا اسے لیے باہر کی جانب بڑھا۔
کچھ ہی دیر میں نکاحہو چکا تھا۔ وفا
اسی کمرے میں بیٹھی تھی۔ اور اپنی قسمت پر آنسو بہا رہی تھی۔
” آٸی ہیٹ یو بدر آٸی ہیٹ یو۔“ وف وف روتے ہوۓ بولی۔
Very fast paced but old and boring story
ReplyDelete