Dil Dosti Pyar Romantic Novel By Misbah
Dil Dosti Pyar Romantic Novel By Misbah
”آ آپ جاٸیں یہاں سے مجھے کوٸی بات نہیں کرنی آپ سے“
حمد کی خوبصورت شہد رنگ آنکھیں جو جھلکنے کے درپے تھیں جن
میں کبھی زندگی نظر آتی تھی آج سواۓ درد کے اور کچھ نہیں تھا
میدے جیسی رنگت بڑی بڑی شہد رنگ آنکھیں تیکھی ناک پتلے پتلے
لب کندھے سے تھوڑے نیچے آتے بھورے بال لمبا قد پندرہ سالہ حمد ایک جوان خوبصورت لڑکی
بن چکی تھی عاہن مبہوس سا رہ گیا تھا اپنے جذبات پر قابوں پاتا وہ حمد پر برس پڑا تھا
” حمد سلطان میری ایک بات جان لو میرے ساتھ جو تم نے کیا میں
خاموشی سے سہہ گیا اگر تم نے میرے دوست کے ساتھ بھی وہی سب کیا تو میں تمھیں کہی منہ
دیکھانے لاٸق نہیں چھوڑوں گا بڑا گھمنڈ ہے نہ تمھیں اپنی خوبصورتی پر
سب فنا ہوجاۓ گی صرف رہ جاۓ گی تو تمھاری
مکروہ صورت اور تمھارا سیاہ دل جو آباد ہونے کے لاٸق نہیں “
عاہن نے آج حمد کو باور کروا دیا تھا عاہن حسین اپنے دوست
ژیال مرتضیٰ کا وفادار ہے
”یہاں کیا ہورہا ہے “
ژیال نے حمد اور عاہن کو ایک دوسرے کے روبرو کھڑا پایا تو
سنجیدگی سے گویا ہوا
حمد کی سانس اٹکی تھی لیکن عاہن کے جواب پر اس کی سانس دوبارہ
بحال ہوگٸ تھی وہ آنسوں حلق میں اتارتی کام میں مصروف ہوگٸ تھی
”ارے کچھ نہیں یار میں حمد سے کھانے کے
بارے میں معلوم کررہا تھا گرم ہوا یا نہیں “
عاہن نے چہرے پر مسکراہٹ سجاۓ جھوٹ کا سہارا لیا