Na Hona Mujhse Juda Romantic Novel By Misbah

Na Hona Mujhse Juda Romantic Novel By Misbah

Na Hona Mujhse Juda Romantic Novel By Misbah

Novel Name : Na Hona Mujhse Juda
Writer Name: Misbah
Category : ROMANTIC NOVELS

1st Sp 👇👇👇


کس کے لیے آنسوں بہا رہی ہیں لگتا ہے بہت محبت تھی اپنے سابقہ منگیتر سے

غازیان کا طنز سنتے ہی فارینہ نے جھٹکے سے سر اٹھایا

ایک پل کو تو غازیان اس نازک سی لڑکی کے سوگوار سے روپ میں کھو سا گیا تھا سبز آنکھیں رو رو کر سرخ ہوچکیں تھیں وہ محویت سے فارینہ کے خوبصورت سراپے میں کھویا ہوا تھا فارینہ کی آواز پر ہوش میں آیا

تم گھٹیا انسان تمھیں شرم نہیں آٸی مجھ سے شادی کرتے ہوۓ آخر کیوں کیا تم نے میرے ساتھ ایسا کیوں میں نے کیا بگاڑا تھا تمھارا

فارینہ غازیان کا گریبان تھامے ہذیانی انداز میں چیخی تھی چہرے کے تیخے نین نقوش غصے میں مزید خطرناک لگ رہے تھے

غازیان کا چہرا خفت سے سرخ ہوگیا تھا اس نے اپنی مضبوط ہتھیلی میں فارینہ کا منہ دبوچا تھا

میں گھٹیا انسان ہوں آپ کے اس گھٹیا انسان سے تو بہتر ہوں جو بھری محفل میں آپ کو بے مول کر گیا اس کی طرح چھوڑ کر نہیں گیا

میں نے محبت کی تھی آپ سے اس کا فرض بھی ادا کیا ہے اور آج تو آپ نے گریبان پر ہاتھ ڈال لیا ہے میرے آٸندہ یہ حرکت کی تو اس کے بعد میں جو آپ کے ساتھ کروں گا اس کی ذمہ دار آپ خود ہونگی سمجھیں

غازیان فارینہ کا منہ جھٹکے سے چھوڑتا اس کے ہاتھ اپنے گریبان سے جھٹکتا سخت لہجے میں بولا تھا

تمھاری ہمت کیسے ہوٸی میرے ساتھ اس طرح پیش آنے کی فارینہ نے اپنا ہاتھ اٹھایا ہی تھا لیکن وہ غازیان کے چہرے تک پہنچنے سے پہلے ہی غازیان پکڑ چکا تھا

نو واٸفی ایک دفع برداشت کرچکا ہوں آپ کی یہ حماقت ہر بار برداشت نہیں کروں گا اپنا یہ نازک ہاتھ میری خدمت کرنے کے لیے سنبھال کر رکھیں ورنہ اس کو توڑنے میں مجھے دیر نہیں لگے گی

غازیان درشت لہجے میں کہتا فارینہ کا ہاتھ جھٹک چکا تھا

فارینہ دونوں ہاتھوں میں چہرا چھپاۓ دوبارہ رونے میں مصروف ہوگٸ تھی

یہ سوگ بعد میں منا لینا پہلے اٹھیں یہ کپڑے چینج کریں زہر لگ رہا ہے مجھے اس وقت آپ کا یہ روپ جو کسی اور کے لیے سنوارہ گیا تھا جاٸیں چینج کرکے آٸیں

2nd Sp 👇👇👇

رات کی تاریکی میں وہ گرے پینٹ سیاہ شرٹ میں ملبوس ہونٹوں میں سیگریٹ دباۓ سی ویو کے کنارے کار کے بونٹ پر بیٹھا دنیا سے ناراض معلوم ہورہا تھا جبکہ سیاہ ٹاٸی اور گرے کوٹ سمندر کی ریت کی زینت بنے ہوۓ تھے

براٶن آنکھیں سرخ تھیں جیسے ان کو جانے کب سے نیند نصیب نہ ہوٸی ہو گھنے سیاہ بال سمندر سے آتی ٹھنڈی ہوا سے لہرا رہے تھے گلابی ہونٹ سیگریٹ پی پی کر اپنا اصلی رنگ کھو چکے تھے

سمندر کی لہروں سے برپا ہونے والا شور بھی اس کے اندر کا شور کم کرنے میں ناکام ثابت ہورہا تھا

اس کی دھڑکنیں اس سے چیخ چیخ کر کہہ رہیں تھیں

تم میری ہو تم میری ہو نہ ہونا مجھ سے جدا

” تمھارا دماغ تو ٹھیک ہے بکواس بند کرو اپنی ارے عمر کا نہیں تو رشتوں کا ہی پاس رکھا ہوتا گھن آتی ہے مجھے تم جیسے انسان سے چلے جاٶ میری نظروں کے سامنے سے میں تمھارا چہرا نہیں دیکھنا چاہتی گھٹیا انسان “

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Na Hona Mujhse Juda Romantic Novel By Misbah is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


For Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post