Aas E Qafas Romantic Novel By Bint E Shah Jahan Ali
Aas E Qafas Romantic Novel By Bint E Shah Jahan Ali
ڈوپٹہ اتار کر سائیڈ پر رکھ دوں "کیوں" عفاف کیمرہ
مین کی بات دہرا کر اپنی بات پر آئی۔۔
اسلیۓ میم کیونکہ آگے آپ کو ڈوپٹہ پہننا ہی نہیں ہے اور جو کپڑے ہونگیں
وہ بھی بغیر آستینوں کے ہی ہونگیں کیمرہ مین پوری بات کلئیر کرتے ہوئے بولا۔۔
اگر میں ڈوپٹہ نہ اتارنا چاہوں پھر عفاف نارمل ہوتے ہوئے بولی
کیونکہ اسنے عالم کے بارے میں بھی سوچنا تھا۔۔
پھر آپ چلی جائیں کیونکہ پردہ کرنے والی لڑکیاں اس انڈسٹری
کے لیۓ نہیں ہیں کیمرہ مین غصے سے بولا۔۔
سر پلیززز دوپٹہ نہ اتاریں دوسرے طریقہ سے بھی ہم لوگ کپڑوں
کے ایڈ دے سکتے ہیں نہ
دیکھیں میں نے کپڑوں کے ایڈ دینا ہے اپنا تو نہیں نہ عفاف
صیح بولی۔۔ کیونکہ کپڑوں کی نمائش کرنی تھی ناکہ جسم کی۔
آپ جاسکتی ہیں کیونکہ آپ جیسی لڑکیاں ہمارے لیۓ نہیں ہوتی "جائیں آپ" کیمرہ
مین انتہائی بدتمیزی والے لہجے میں بولا۔۔
رازم شاہ ابھی اٹھ کر اسکا منہ توڑنے ہی والا تھا جب عفاف
بول پڑی۔۔
مجھے کرنا بھی نہیں آپ جیسے گھٹیا مردوں کے ساتھ کام جن کو
لڑکیوں کے ساتھ بولنے کی تمیز نہیں ہوتی اور میں کروں گی بھی نہیں یہ گندا کام عفاف
بھی غصے سے بولی۔۔
رازم شاہ نے مزے سے اپنی چئیر گھوما کر اپنا چہرا عفاف کی طرف موڑا اور اسے دیکھ کر مسکرانے لگا۔۔