Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 17

Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 17


Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 17


Novel : Magical Stone (Talismi Yaqoot)
Writer Name : Isha Gill
Category : Kitab Nagri Special,

"جو تم نے دیکھا اس کا تم غلط مطلب لے رہی ہو کسور تو بس میرا ہاتھ تھام کر یہ کہہ رہی تھی کہ۔۔۔کیا کہہ رہی تھی وه بولو۔۔۔کیا کہہ رہی تھی"۔

زنجبیل بیچ میں بول اٹھی۔

"یہی کہ زخم میں پانی چلا جاۓ گا پانی میں ہاتھ مت ڈالیں"۔

افگن نے اس کے چپ ہوتے ہی سچ بولا جبکہ اس کی اس بات پہ بےاختیار زنجبیل کی نظریں اس کے ہاتھ پہ جا ٹھہریں۔اس کے ہاتھ پہ واقعی چوٹ آئی تھی کٹ واضح دکھائی دے رہا تھا۔

"یہ۔۔۔۔یہ کیا ہوا تمہارے ہاتھ کو یہ چوٹ کیسے لگی تمہیں افگن اور تم پانی میں ہاتھ ڈال ہی کیوں رہے تھے۔۔۔چپ کیوں ہو بتاؤ نہ کہ تمہیں آخر کیسے یہ چووو۔۔۔۔۔۔"۔

وه فکرمندی سے بولتی گئی جب افگن نے اس کے ہونٹوں پہ ہاتھ رکھتے ہوئے اسے چپ کروا دیا۔

"تم نے تو مجھے ٹھیک سے خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیا زنجبیل میں ابھی یقین ہی کر رہا تھا کہ تم میرے سامنے کھڑی ہو واقعی واپس لوٹ آئی ہو وه بھی صحیح سلامت مگر تم نے آتے ہی بدگمانی کو اپنے اندر جگہ دے ڈالی۔زنجبیل تم نہیں جانتی کہ تمہارے جانے کے بعد سے میں نے ایک ایک لمحہ کیسے گزارا ہے پل پل تمہارے صحیح سلامت واپس لوٹ آنے کی دعا کرتا رہا یہ کمرہ یہ محل ہر جگہ مجھے کاٹ کھانے کو دوڑتی تھی جی چاہتا تھا کہ اڑ کر تمہارے پاس چلا آؤں وه تو تمہارے خط نے مجھے روکے رکھا ورنہ میں چلا بھی آتا مگر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری زیب لوٹ آئی۔۔۔میرے پاس لوٹ آئی"۔

یہ کہتے ہوئے افگن نے اسے اپنے سینے سے لگا لیا جبکہ زنجبیل تو اس کے آخری لفظوں پہ گویا پتھر ہی ہو گئی کہ میری زیب لوٹ آئی میرے پاس لوٹ آئی۔اف افگن میں تمہیں کیسے بتاؤں کہ میں تمہارے پاس کبھی نہیں لوٹ سکتی اور کیوں نہیں لوٹ سکتی یہ وجہ بتانا بھی بےحد مشکل ہے میرے لئے۔وه چاہ کر بھی اپنے بازو اس کے گرد حائل نہ کر سکی۔

"اب ہمیں کوئی جدا نہیں کر سکتا اب ہم ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے۔۔۔سنا تم نے اب تم بھی مجھے چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤ گی نہ ہی کسی دوسری دنیا اور نہ ہی کراچی اب تم حویلی لوٹ آؤ گی کیونکہ وہی تمہارا اصل گھر ہے"۔

وه اس سے الگ ہوتا اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں کے پیالے میں لئے بولا جبکہ وه جواباً ایک حرف منہ سے ادا نہ کر پائی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 17 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک  پرکلک کریں 👇👇👇



پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post