Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 15

Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 15

Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 15

Novel : Magical Stone (Talismi Yaqoot)
Writer Name : Isha Gill
Category : Kitab Nagri Special,

شانیفہ سے چھپانے کا کیا فائدہ وہ اس کی دوست تھی سو اس کے سامنے اپنی گزری اور حالیہ زندگی کے پنے کھول کے رکھ دیے۔کوئی پنا بچپن کی یادوں کا تھا تو کوئی ماں باپ سے جدائی کا۔کسی پہ بےگھر ہونا لکھا تھا تو کسی پہ افگن کی جھوٹی موت کا ماتم۔کوئی پنا رائم سے شادی کا تھا تو کوئی دوسری دنیا میں قدم رکھنے کا۔کسی پہ افگن سے ملنا لکھا تھا تو کسی پہ اپنی حقیقت سے بےپردہ ہونا۔کوئی پنا تیسری دنیا کے سفر سے بھرا تھا تو کوئی دیوی کے روبرو ہونے کی داستان سے لبریز،غرض کہ اپنی زندگی کا ہر اہم پنا اس نے شانیفہ کے سامنے کھول کر رکھ دیا۔

ایک گہری سانس خارج کرنے کے بعد وہ دونوں ہاتھوں میں منہ چھپا گئی جبکہ شانیفہ نے کچھ دیر اسے چھیڑنا نامناسب سمجھا اور خود بھی رخ پھیر کر سوچوں میں غرق ہو گئی اور جب سوچوں سے رہائی پائی تو رخ واپس اس کی جانب موڑتی ہوئی اس سے مخاطب ہوئی۔

"تم نے رائم کا ہاتھ تھامنے میں جلدی کر دی ساشا"۔

سارے پنوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نے کہا بھی تو کیا زنجبیل اپنی جگہ مجسمہ ہی بن گئی کیونکہ یہی بات دن رات اس کا دماغ اسے یاد دلاتا تھا کہ تم نے جلدی کر دی نہیں بلکہ تم نے تو بہت دیر کر دی زنجبیل اب تم نہ افگن کی ہو پاؤں گی نہ وہ تمہارا۔

"ساری زندگی اس انسان کے ساتھ کیسے بتاؤ گی ساشا جس سے تمہیں ذرا بھی محبت نہیں بلکہ اس کی محبت کو دیکھتے ہوئے تم نے اپنی زندگی کا اتنا بڑا قدم اٹھا لیا اپنی ساری زندگی اس کے نام کر دی۔۔۔افگن کی زندگی کا کیا بنے گا وہ تو یہ سب جانتا بھی نہیں ہے سوچو جب اسے یہ پتا چلے گا کہ جس کے ساتھ اپنی زندگی گزارے کا وہ لمحہ لمحہ سوچتا رہتا ہے وہ تو کب کی اپنے دن رات رائم نامی شخص کے حوالے کر چکی ہے تو اس کے دل پہ کیا گزرے گی۔۔۔۔سوچو کہ۔۔۔۔پلیز شانیفہ پلیز خاموش ہو جاؤ"۔زنجبیل جو خاموشی سے چہرہ ہاتھوں میں دیے ہوئے تھی ایک دم اسے آزاد کرتی سر اٹھا کر بول پڑی۔وہ پہلے ہی انہی سوچوں سے گھری ہوئی تھی اوپر سے شانیفہ کی وہی باتیں۔۔۔وہ مزید نہ سن سکی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 15 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک  پرکلک کریں 👇👇👇



پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post