Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 16

Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 16

Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 16

Novel : Magical Stone (Talismi Yaqoot)
Writer Name : Isha Gill
Category : Kitab Nagri Special,

"اتنی خوبصورتی اتنا حسین چہرہ۔۔۔اوہ خدایا کوئی اس قدر بھی خوبصورت ہو سکتا ہے بھلا"۔

بےاختیار اس کے منہ سے نکلا اور وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ کیا بولے جا رہی ہے اور اس وقت مکمل طور پہ اس کے چہرے کے حسن میں ڈوب چکی ہے۔لباس کے نام پہ وہ صرف سفید الہ دین شلوار پہنے ہوئے تھا۔

"مان لو آج تمہارا اس صحرائی دنیا میں آخری دن ہے آج کے بعد سے یہ تخت تم سے چھن جانے والا ہے اور اس تخت کو چھیننے میں میرا بھی ایک بہت بڑا کردار ہو گا"۔

اف وہ کتنا پیارا بولتا تھا یہ تو وہ جانتی ہی تھی مگر آج اسے اس حسین چہرے کے ساتھ بولتا دیکھ وہ تو گویا ہوش و حواس سے بیگانہ ہی ہو چکی تھی۔نہ صرف وه بلکہ شانیفہ اور وه لڑکی بھی كامن سے نظریں نہیں ہٹا پا رہی تھیں۔

"تم اس قابل بچو گے تو چھین پاؤ گے"۔

اس نے یہ کہتے ہوئے منہ سے آگ برسنا شروع کر دی کامن اس حملے کے لئے تیار نہ تھا۔آگ اسے چھوتی اس کے بازو کو جلا گئی تو وہ یکدم پیچھے کو جا گرا۔

وہ کیا گرا زنجبیل کو گویا ہوش آئی۔وہ چلاتی ہوئی اس کی طرف بڑھی۔

"کامن۔۔۔کامن تم ٹھیک تو ہو"۔

اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتا شاتھا نے پھر سے وہی کام کیا مگر کامن فوراً سے قبل اٹھا اور زنجبیل کو پرے دھکا دیا آگ سیدھا اس کے سینے کو جھلسا گئی۔ایک درد بھری کراہ اس کے منہ سے خارج ہوئی۔وہ اگر دھکا نہ دیتا تو اس وقت آگ زنجبیل کی کمر پہ اپنے اثرات چھوڑ چکی ہوتی۔وہ وہیں بیٹھا درد سے بلبلا رہا تھا اس میں فلحال اتنی ہمت نہ تھی کہ اٹھ پاتا یا کوئی ردعمل ظاہر کرتا۔

اس نے نظریں اٹھا کر پہلے زنجبیل اور پھر شاتھا کو دیکھا۔

ان آنکھوں میں کیا تھا ان نیلی نہیں سبز نہیں بلکہ ہر رنگ میں گھلی قوس قزاع سی آنکھوں میں کہ زنجبیل اپنی پلکیں نہ جھپک پائی اور یک ٹک اسے دیکھے گئی۔وہ اتنا خوبصورت آخر کیسے ہے۔

"میں کامن ہوں کامن مطلب پوشیدہ رہنے والا میں کسی کے سامنے نہیں آتا اگر آؤں بھی تو اپنا اصلی روپ نہیں دکھاتا"۔

زنجبیل کے کانوں میں اس کامن کی آواز گونجی جس سے اس کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

"کیونکہ میری خوبصورتی کوئی برداشت نہیں کر پاۓ گا"۔

وہ جملے جن پہ اس وقت زنجبیل کا دل کیا تھا کھل کے ہنس پڑے اب ان پہ نہیں بلکہ اپنے آپ پہ ہنسنے کا دل چاہ رہا تھا کہ کتنی پاگل تھی میں کتنی بیوقوف جو اس کی بات کو مذاق سمجھتی رہی جبکہ وہ تو سو فیصد سچ ہی کہتا تھا۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Magical Stone (Talismi Yaqoot) By Isha Gill Episode 16 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک  پرکلک کریں 👇👇👇



پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post