Baap written By Hina Irshad

Baap written By Hina Irshad

Baap written By Hina Irshad

باپ کیا ہے؟

ب: بے پناہ

ا:اعتبار

پ: پزیرائیِ عشق

💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗

باپ ایسی ہستی ہے جو ذرہ ذرہ اپنی اولاد کو شفقت سے پروان چڑھاتا ہے۔ اس کی موجودگی میں  پھول بھی چھو جائیں تو بہت درد ہوتا ہے۔ ہم اس کی موجودگی میں نازک آبگینے کی طرح ہوتے ہیں۔

اسکی موجودگی میں ہر پل حسیں ترین ہوتا ہے۔ ہم بوڑھے بھی ہو جائیں  تو بھی  خود کو بچہ ہی سمجھتے ہیں۔  باپ کا نعم البدل کوئی نہیں ہوتا۔

ہم خود کے لئے اسکی مشقت کو بھی پسِ پشت  ڈال دیں تو بھی اس جیسی شفقت کہیں نہیں ملتی۔ دنیا میں واحد باپ ہے جو کھلا پلا کر بھی کسی لمحے کا حساب نہیں  رکھتا۔

باپ اپنی اولاد کے لیے کبھی تھکتا نہیں ہے۔ باپ ایک ایسا پرائز بانڈ ہوتا ہے۔ جس کی مالیت کا حساب ہم کبھی اسکی موجودگی میں نہیں کرسکتے۔ باپ اولاد کو مرنے کے بعد بھی خالی ہاتھ نہیں چھوڑتا۔ بلکہ وہ اسے دنیا کی تلخیوں میں بھی اولاد کو جینے کی امنگ دیتا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ وہ باپ کے بعد بھی اسکے لیے ضروری ہے کیونکہ رشتے تو روح کے ہوتے ہیں اور اسکا حصار تو اولاد کے لیے ہمیشہ تھا اور ہمیشہ ہی رہے گا۔   بعض اوقات ہم باغی ہو کر کہتے ہیں کہ ہمارے باپ نے ہمارے لیے کیا کِیا ہے؟ جبکہ اگر  باپ صرف اپنا نام ہی ہٹا دے تو ہماری حیثیت ایک ذرے  کے برابر بھی نہیں ہے۔ ہم جو سر اٹھا کر جیتے ہیں تو یہ سب باپ ہی کی مرہونِ منت ہے۔

ہوتا اگر ممکن تو

ہم وقت کو لوٹ لیتے

کبھی خود کو

اس دور میں چھوڑ دیتے

کبھی ان راہوں میں

خود کو توڑ دیتے

کبھی ان لمحوں کی بساط پہ

خود کو چھوڑ دیتے

پھر اس قدر روتے کہ

 خود میں ہم خود کو کھو دیتے

بقلم حناء ارشاد


Post a Comment

Previous Post Next Post