Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 7
Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 7
زاد کی نظریں اس پر جمی ہوئی تھی سر پر حجاب کی صورت دوپٹہ
لیے پرپل کلر کے سادہ لان کے سوٹ میں وہ اسوقت بےحد خوبصورت لگ رہی تھی زاد اسے دیکھنے
میں مصروف تھا بہت عرصے بعد اس کے دل کی ہارٹ بیٹ مس ہوئی تھی
ماہویرا اسے نظر انداز کرتی جائے نماز جگہ پر رکھ کر بیڈ کی
طرف بڑھنے لگی اور پھر نظر اٹھا کر اسے دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا
"کچھ کہنا ہے؟"
ماہویرا اسکے مسلسل گھورنے پر اکتا کر پوچھنے لگی زاد ہوش
میں آیا
"مجھے تم سے کیا کہنا ہوگا"
زاد اپنی اسی ٹون میں جواب دیتا وارڈروب کی طرف بڑھنے لگا
ماہویرا بس اسے گھورتی رہ گئی
"دیکھ تو ایسے رہے تھے"
ماہویرا اسے منہ بنائے غصے سے جواب دینے لگی زاد نے اس کی
جانب دیکھا
"میری آنکھیں میری مرضی"
وہ غصے سے اسی انداز میں سرد لہجے میں جواب دینے لگا اس کے
جواب پر ماہویرا فوراً بیڈ سے اتر کر اس کے سامنے آکر کھڑی ہوئی
"میں آپ کو آپ کی ہی آنکھوں سے خود کو دیکھنے کی اجازت نہیں
دیتی "
ماہویرا ناک پھلائے تپ کر اسے سینے پر بازو باندھے جواب دینے
لگی زاد سرد نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا
"اپنی زبان پر کنٹرول کرو"
وہ اسے شہادت والی انگلی دیکھا کر وارن کرتے ہوئے لفظوں پر
زور دیتا بولا
"نہیں کروں گی کنٹرول"
ماہویرا اسے گھورتے ہوئے بغیر ڈرے اسی انداز میں جواب دینے
لگی جب زاد نے اس کی کلائی ہاتھ میں لے کر اسے پورا موڑ کر اس کی پشت کا رخ اپنی طرف
کردیا ماہویرا کے چہرے پر تکلیف دہ تاثرات صاف واضح تھے زاد نے اپنے ہونٹ اس کے کان
کے قریب کیا ماہویرا اپنی گردن پر اس کی جھلسا دینے والی سانسوں کی تپش محسوس کرتی
بےبس ہوئی
"مجھے کنٹرول کرنا آتا ہے اگر تم چاہتی ہو کہ میں کچھ غلط نہ
کرو تو اپنی زبان کنٹرول میں ہی رکھو ورنہ انجام کی ذمہدار تم خود ہوگی"
زاد اس کے کان کے قریب بھاری آواز میں سرگوشی نما غصے سے بولا
ماہویرا آنکھیں میچ گئی
"ڈرتی نہیں ہوں"
وہ اپنا ہاتھ چھڑوانے کی سوری کرتی خود کو مزید تکلیف دیتی
چیخ کر بولی
"ڈرنا پڑے گا"
زاد اسے جواب دیتا اس کی گردن پر اپنے لب رکھ گیا ماہویرا
کا پورا وجود کسی سوکھے پتے کی مانند لرزنے لگا زاد نے دو منٹ بعد اس کی گردن سے ہونٹ
ہٹائے اور اس کے بازو پر گرفت ڈھیلی کی ماہویرا فوراً اس کی قید سے نکلتے غصے سے اسے
دھکا دے کر گھورنے لگی
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول