Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 6
Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 6
سفید رنگ کے جوڑے میں ملبوس
جس پر نفیس سا خوبصورت سا کام ہوا تھا سر پر ہم رنگ حجاب کیے اور دوپٹہ سیٹ کیے میک
ایپ کے نام پر لپسٹک اور بلش شون لگا تھا وہ اس میں بھی بےحد پیاری لگ رہی تھی
زاد سفید رنگ کی شلوار قمیض
میں ملبوس بالوں کو نفاست سے سجائے چہرے پر ہمیشہ کی طرح سنجیدگی لیے وہ ہمیشہ کی طرح
بہت ہی ہینڈسم لگ رہا تھا
"ماہویرا سرمد مغل والد سرمد
مغل آپ کا نکاح زاد حمدان مغل ولد حمدان مغل سے کیا جاتا ہے آپ کو قبول ہے"
مولوی صاحب نے ماہویرا سے
اس کی رضامندی جاننا چاہی یہ الفاظ سنتے ہی ماہویرا کی آنکھوں کے سامنے ضامن کے ساتھ
گزرا ہوئے لمحے یاد آنے لگے کرب سے آنکھیں موندے گئی
"قبول ہے"
ماہویرا نے آنکھیں بند کیے
بامشکل یہ الفاظ بولے
مولوی صاحب نے دو مرتبہ اور
یہی الفاظ پوچھے جس پر ماہویرا نے اپنی رضامندی ظاہر کی دعا مانگ کر وہ نیچے کی طرف
بڑھ گئے
"زاد حمدان مغل ولد حمدان مغل
آپ کا نکاح ماہویرا سرمد مغل ولد سرمد مغل سے کیا جاتا ہے قبول ہے"
مولوی صاحب اسے دیکھتے ہوئے
رضامندی پوچھنے لگے
"قبول ہے"
زاد نے سنجیدگی سے جواب دیا
اور مولوی صاحب نے زاد سے بھی دو مرتبہ اور پوچھا اس نے رضامندی ہی ظاہر کی
ماہویرا کو زاد کے ساتھ لاکر
بٹھا لیا گیا زاد کی نظریں اس پر گئی اور وہی جم سی گئی وہ اسوقت اس قدر حسین لگ رہی
تھی کہ زاد پلک چھپکانا بھول گیا تھا دل نے ایک بیٹ مس کی تھی ماہویرا جیسے ہی اس کے
ہمراہ آکر بیٹھی ہارٹ بیٹ بہت تیز ہوگئی تھی اس نے کبھی زندگی میں بھی نہیں سوچا تھا
کہ قسمت اس کیساتھ ایسا کرے گی ایسی شخص کے نکاح میں لائے گی جسے وہ بلکل پسند نہیں
کرتی تھی۔۔
"اب سے تم مسز زاد مغل ہو"
سمیرا بیگم مسکراتے ہوئے ماہویرا
سے کہنے لگی جو اس کے ہمراہ بیٹھی تھی
وہ دونوں ایک دوسرے کے نکاح
میں آ چکے تھے کیونکہ قمست اور نصیب میں یہی دونوں ہی تھے آسمان میں انہی دونوں کا
جوڑا بنا تھا ماہویرا کو زاد کا ہی بننا اور وہ زاد کی بن گئی تھی۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول