Num Romantic Novel By Hina Kamran
Num Romantic Novel By Hina Kamran
تم میرے دماغ میں ہو تمہیں
کیسے بھول سکتا ہوں۔" کہتے ساتھ اسنے اس شیشے کے گلاس کو ہونٹوں سے لگایا اور
اس ڈل گولڈن مائع کو حلق میں اتارنے لگا. یہ مشروب اسے خاصا کڑوا لگا شاید اس وجہ سے
کہ ابھی ابھی اس کی دکھتی رگ چھڑی تھی کسی بھیانک یاد نے اس کے دماغ میں جگہ بنائی
تھی جس کا اثر اس کی آنکھوں پر ہوا تھا وہ دھندھلانے لگیں.
"اوہ یہ تو اچھی بات ہے بلکہ
بہت اچھی اور تسلی بخش بھی براق شاہ! تم مجھے ہر بار حیران کر دیتے ہو میں تمہارے حواسوں
میں ہوں ویری گڈ۔" وہ جیسے بہت خوش ہوا تھا اور براق ناخوش.
"کام کی بات کرو۔"براق
بریف کیس اٹھا کر باہر کو نکلا تھا.
"تمہاری یہی ادا تو مجھے پسند
ہے ذیادہ گھماتے نہیں پوائنٹ پر آتے ہو خیر۔" جیسے اسنے شانے اچکائے ہوں۔
"5 لاکھ شام تک میرے اکاؤنٹ میں
بھر دینا اور ہاں۔۔" وہ مسکرایا۔۔ "مجھے تم پر اعتبار ہے کسی کو نہیں بتاؤگے
بتانے کی صورت میں وہ ویڈیو منظر عام پر آجائے گی جس میں تمہاری جان ہے ڈوڈ."
Num season part 2 hai
ReplyDeleteNum novel is one of the best novel i really like it plz is k part 2 likh dyn plzz jis MN Burak or soliam ko mila digiay plz
ReplyDelete