Barish By Hina Irshad

Barish By Hina Irshad

Barish By Hina Irshad

"بارش"

بارش لفظ کا معنی ہے

ب بن مانگیں

ا احساسات

رروئے زمیں پہ

ششہادتِ دل ہے یہ ابر

💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫

بارش کا لفظ سنتے ہی جہاں خوشی کا احساس میسر آتا ہے ۔ وہی یہ لفظ مختلف وقت میں' مختلف لوگوں کے لیے مختلف احساس ہے۔

بارش کسی کے لیے روگ ہے تو کسی کے لیے سنجوگ ہے۔ کسی جھونپڑی واسیوں کے لیے ہر پریشانی سے زیادہ دردناک ہے تو کہیں پکے مکاں' کوٹھی و محل واسیوں کے لیے لطف اندوز ہونے کا باعث ہے لیکن یہاں بھی تجزیہ مکمل نہیں ہے۔ کوئی محل میں بظاہر پرسکون نیند کی چاہ میں بھی بے سکون ہوتا ہے۔ وہ اپنا بھرم بارش  کے ساز میں اپنے آنسوؤں کے سرتال سے سینت سینت کر اپنے بیتے لمحوں کا غبار نکالتا ہے۔ کوئی اپنے سفاک لمحوں پہ دل سے آہ نکالتا ہے۔  کوئی اپنے غم کی بارش میں دل سے ہوک کی چاہ رکھتے ہوئے بھی' اپنے آنسو خشک کر چکا ہوتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ بارش محبوب کی یاد سے وابستہ ہوتی ہے۔ جبکہ کوئی محبوب ہو' اور وہ نامحرم ہو یہ ضروری تو نہیں ۔ کوئی بارش میں اپنے باپ' بھائی  کے احساس پہ روتا ہے۔ تو کبھی اپنے دوست کی فکر میں مبتلا ہوتا ہے۔ بارش تو بس احساس ہے۔ جو ایک وقت میں ایک سی برسنے کے باوجود' سب کے لیے الک احساس رکھتی ہے۔

باراں کا جاڑا نہ جانے کوئی

رت ہے بہار بھی' خزاں بھی

ٹھہر گیا جو دل میں راز کوئی

ہیں وہی کائنات کے موسم سبھی

از حناء ارشاد





2 Comments

  1. ❤️❤️❤️
    بہت خوب ماشاءاللہ آپاجی

    ReplyDelete
  2. Keep it up this amazing work 🥰✨🔥🔥🔥👌👌👌👌👏

    ReplyDelete
Previous Post Next Post