Ashiyana Mohabbaton Ka Romantic Novel Free pdf By Aila Noor
Ashiyana Mohabbaton Ka Romantic Novel Free pdf By Aila Noor
اسے ابھی تک یقین نہیں آرہا تھا کہ اسکی امی جنہوں نے ابو
کے انتقال کے بعد بھی ان تینوں بہنوں کی احسن طریقے سے ساری زندگی صرف کر کے پرورش
کری تھی ۔انکی میت کو سامنے دیکھ کر اسکے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے لیکن اسے
اپنی چھوٹی بہنوں کا سہارا بننا تھا یہی خیال آتے ہی اس نے اپنی دونوں بہنوں کو گلے
سے لگا لیا۔
ایک ہفتے بعد اسکی خالہ نے زبردستی تینوں بہنوں کو کھانا کھلایا
اور جانے کی اجازت چاھی کیونکہ وہ بھی آخر کب تک انکے ساتھ رہتی۔اپنی دونوں بہنوں اریشہ
اور وریشہ کو افسردہ دیکھ کر اسنے ان دونوں کو کل سے کالج جانے کی تاکید کری۔
اپیا آپ بھی نا پڑھائی کے علاوہ بھی بات کر لیا کریں جیسے کونسا رنگ فیشن میں ہے ۔یہ اریشہ تھی جسکو پڑھائی کے علاوہ سارے کاموں میں دلچسپی تھی۔تم کبھی کام ک بات نہ کرنا ۔اپیا ہماری بھلائی کیلئے ہی کہتی ہیں ۔امی ہوتی تو تمہیں بتتاتی کونسا فیشن کرنا ہے۔وریشہ کا لہجہ امی کے زکر پر پر پھر افسردہ ہو گیا۔انابیہ نے جب دونوں کو افسردہ دیکھا تو فوراً سے اپنے لہجے میں شرارت سموتے ہوے پوچھا کہ کون کھائے گا فرینچ فرائس ؟اسے پتا تھا کہ اسکی بہنیں فرائس کھانے کا سن کر ہی خوش ہو جائنگی ۔اور وہی ہوا دنوں نے جھٹ سے اثابت میں سر ہلایا۔پھر کچھ ہی دیر میں گھر میں انکی کھلکھلاہٹیں گونج رہی تھیں