Shehr E Dil By kitab Chehra Glimpse Of Upcoming Novel

Shehr E Dil By kitab Chehra Glimpse Of Upcoming Novel

Shehr E Dil By kitab Chehra Glimpse Of Upcoming Novel

Kitab Nagri Proudly Presents Shehr E Dil By kitab Chehra 

Kitab Nagri Special

Posted SooN Only On Kitab Nagri

Who wanna read it

ابھی اس کا ہاتھ ڈور پش کرنے کے لیے ہینڈل پر گیا ہی تھا جب کسی اور نے بھی بلکل اچانک اس پر ہاتھ رکھ دیا۔کشمالہ نے سٹپٹا کر سامنے کھڑے شخص کو دیکھا اور نگاہ پھر واپس پلٹنا بھول گئی تھی۔

وائٹ شرٹ اور چاکلیٹ براؤن پینٹ میں ملبوس تیمور صلاح الدین اتنا نزدیک کھڑا تھا کہ اسکے پرفیوم کی مسحور کن خوشبو کشمالہ کو اپنے حصار میں لے چکی تھی۔اسے اتنا نزدیک سے شاید وہ زندگی میں پہلی بار دیکھ رہی تھی۔تیمور نے لمحے کے ہزارویں حصے میں اپنا ہاتھ ہٹایا تھا مگر وہ تو سب کچھ ہی بھول گئی تھی۔

"اگر آپ کو کھڑے کھڑے سونے کی بیماری ہے تو کہیں اور جاکر یہ شغل پورا کریں۔۔۔"اسے بےحس و حرکت کھڑا دیکھ شعلہ بار نگاہوں سے گھورتا پھنکارا تھا۔وہ جو بےخودی میں ٹکٹکی باندھے اسے تک رہی تھی۔فوراََ ہی حواس میں لوٹی تھی۔۔

"آئی۔۔۔آئی ایم سوری۔۔"نظریں جھکاتی سرعت سے پیچھے ہوئی اور ہاتھ کی پشت کو بےخیالی میں ہی رگڑنے لگی جس پر اب تک اسکا پرتپش لمس محسوس ہورہا تھا۔

"شریف لڑکیوں کے کام نہیں ہوتے یوں اکیلے اکیلے پھرنا"اسکی سرد آواز پر کشمالہ نے تعجب سے سراٹھایا۔آنکھوں میں شدید ناپسندیدگی لیے اسے گھور رہا تھا۔

"جج۔۔۔جی۔۔؟"اس کے منہ سے بےیقینی کے مارے اتنا ہی نکل سکا مگر وہ بغیر کچھ کہے ڈور کھولتا باہر کی جانب بڑھ گیا۔کشمالہ اسکے جملے کو اب تک ناسمجھ سکی تھی۔زندگی میں پہلی بار ملا۔۔پہلی بار ہمکلام ہوا اور اسکی بغیر کچھ سنے چلا گیا۔

1 Comments

Previous Post Next Post