Tere Ishq Ki Par Gai Maar Piya Novel By Zarsha Baloch Episode 3

Tere Ishq Ki Par Gai Maar Piya Novel By Zarsha Baloch Episode 3

Tere Ishq Ki Par Gai Maar Piya Novel By Zarsha Baloch Episode 3

Novel : Tere Ishq Ki Par Gai Maar Piya
Writer Name : Zarsha Baloch
Category : Episodic,Forced marriage, Kidnapping base, 
Rude hero base,

" تم واقعی پاگل ہو گئے ہو زارون عباس ۔۔۔۔۔۔ لیو مائے ہینڈ یو کریزی مین ۔۔۔۔۔۔"

وہ اس پیچھے بمشکل خود کو گرنے سے بچا رہی تھی ورنہ چھ انچ کی ہیل پہنے وہ جتنی تیزی سے زارون کے ساتھ چلنے پہ مجبور تھی اس کا پیر اگر مڑتا تو یقیناً ٹوٹ ہی جاتا ۔

" ناٹ آ سنگل ورڈ مائی پریٹی کزن ۔۔۔۔۔۔۔ ہم جا رہے ہیں اور یہ بات فائنل ھے ۔۔۔۔۔۔۔"

زارون اس کی ایک بھی سنے بغیر لفٹ تک آیا تھا اور لاسٹ فلور جاتا بٹن پریس کرتے اسے لفٹ کی دیوار سے لگایا تھا ۔

پل بھر کو بیلا اس کے اتنے قریب ہونے پہ سٹپٹا سی گئی تھی لیکن زارون کو بے نیاز دیکھتے وہ خود کو سنبھال چکی تھی ۔

" لیو مائے ہینڈ زارون عباس ۔۔۔۔۔۔۔"

وہ سخت مزاحمت کرتی بس اپنا ہاتھ چھڑانا چاہتی تھی زارون کی گرفت سے لیکن وہ تھا جو گوند کی طرح چپک گیا تھا اس کے ہاتھ سے ۔

" ہے ۔۔۔۔۔۔ پلیز بیلا یوں بی ہیو نہ کرو کہ جیسے میں کوئی غیر ہوں تمہارا ۔۔۔۔۔۔۔ پلیز اتنا وقت ہو گیا ہے مجھے آئے ہوئے اور تم یوں شو کرتی ہو جیسے میں تمہارے آس پاس موجود ہی نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔ اٹس ناٹ فئیر یار ۔۔۔۔۔۔"

زارون نے بلآخر کہہ ہی ڈالا تھا ۔

بیلا نے چونک کر اسے دیکھا تھا وہ اسے اگنور کرتی تھی اور وہ یہ بات فیل کر رہا تھا حیرانی کی ہی بات تھی ۔

" میں تمہیں اگنور نہیں کرتی ہوں زارون عباس ۔۔۔۔۔ میری نیچر ہی ایسی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔"

" لائیر ۔۔۔۔۔۔ پہلے تم ایسی نہیں تھی ۔۔۔۔۔۔"

زارون نے اسے گھور کر دیکھا تھا ۔

" لیکن اب میں ایسی ہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔"

وہ سختی سے کہتی خود پہ قابو پانے کی کوشش کرنے لگی تھی ورنہ اس کی گرفت سے اپنا ہاتھ چھڑانا کونسا مشکل تھا اس کیلئے ۔

" بیلا ۔۔۔۔۔۔۔"

زارون نے دونوں کے درمیان فاصلے کم کرتے دھیمے سے اسے پکارا تھا ۔ بیلا نے اس کے اور اپنے درمیان بتدریج گھٹتے فاصلے کو دیکھا تھا اور پھر زارون کو جس کی آنکھیں اسے کوئی ان کہی سی حکایتیں بتلانا چاہ رہی تھیں ۔

اس سے پہلے وہ کچھ کرتی یا کہتی لفٹ کا دروازہ کھل گیا تھا اور سامنے کھڑے ورکرز ان دونوں کو ایک دوسرے کے قریب دیکھ کر سٹپٹا کے رخ پھر گئے تھے ۔

بیلا نے ہوش میں آتے اسے دور دھکیلا تھا ۔

" اب تو گھبراہٹ نہیں ہو رہی ناں تمہیں بیلا ۔۔۔۔۔۔ اب بہتر فیل ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔"

زارون نے ایک دم سے اس کی پشت سہلاتے ذرا زور سے کہا تھا ۔ ورکرز کا رخ پھیرنا اس نے بھی دیکھا تھا تبھی وہ یوں شو کرنے لگا جیسے بیلا کی طبیعت بگڑ رہی تھی اور کچھ بیلا کی رنگت واقعی میں زرد ہو رہی تھی کہ جس سے لگ رہا تھا کہ اس کی طبیعت خراب ہے ۔

" ناؤ یو فیل بیٹر میم ۔۔۔۔۔۔"

ایک ادھیڑ عمر ورکر نے اس کی زرد رنگت دیکھتے پوچھا تھا جبکہ دوسرا ورکر پانی لینے بھاگ گیا تھا۔

" یا ۔۔۔۔ بہتر محسوس ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ تھینکس زارون بھائی ۔۔۔۔۔۔۔"

بیلا نے اس ورکر کو جواب دیتے زارون کو مخاطب کیا تھا جو اس کے بھائی کہنے پہ اسے کھا جانے والی نظروں سے گھور رہا تھا ۔

" اور شجاع صاحب ۔۔۔۔۔ فیکٹری کا کام کیسا چل رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ کوئی مسئلہ تو نہیں ۔۔۔۔۔۔؟"

زارون نے اسی ورکر کو مخاطب کرتے پوچھا تھا اسی اثناء میں دوسرا ورکر پانی لے آیا تھا بیلا کے لئے ۔

" اس پاک رب کی مہربانی سے سب کچھ بہتر چل رہا ہے سر ۔۔۔۔۔۔ جو ڈیڈ لائن ہمیں کام مکمل کرنے کے لئے دی گئی تھی اس سے پہلے ہی ہم آرڈر مکمل کر لیں گے انشاءاللّٰه ۔۔۔۔۔۔۔"

" ٹھیک ہے آپ اب جائیں اپنی منتھلی رپورٹ پیش کریں ڈیڈ اور بڑے پاپا کو میں تب تک بیلا کو گھر لے جاتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللّٰه زندگی رہی تو کل ملاقات ہو گی فیکٹری میں ۔۔۔۔۔۔۔"

زارون ان سے مصافحہ کرتا بیلا کو بازو سے پکڑتے کار کی طرف لایا تھا اور یہ بیلا کی بدقسمتی کہ جب تک زارون نے کار اسٹارٹ کر کے پارکنگ سے نہیں نکالی تب تک شجاع صاحب دوسرے ورکرز سمیت وہی کھڑے رہے تھے یوں بیلا کو مجبوراً زارون کے ساتھ جانا پڑا تھا ۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Tere Ishq Ki Par Gai Maar Piya Novel By Zarsha Baloch Episode 3 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇



























پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇







ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post