Very critical situation for Faiq and Mubin | Most Romantic Novel | Episo...


" فائق اتنی نا امیدی کس لئے….. آللہ پر بھروسہ رکھو سب ٹھیک ہو جائے گا _" مبین  نے سر جھکا کر بیٹھے فائق کے پاس بیٹھتے ہوئے نرمی سے ان کا کاندھا سہلا  کر تسلی دی _________

" مبین… میں اس بار اپنے اندر اب اور حوصلہ نہیں پیدا کر پا  رہا ہوں _ میری آزمائش کب ختم ہوگی، کب مجھے معافی ملے گی _میرے گناہ کی سزا اب میرے بچوں کو بھی جھیلنے پڑ رہی ہیں _" وہ بہت ہی ہارے ہارے سے اس اپنا سر پکڑ کر بیٹھے ہوئے تھے… ان کی آواز ہی نہیں وہ خود بہت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے تھے ________

"کچھ نہیں ہوا ہے ہمارے بچوں کے ساتھ _ دیکھنا دو دن میں ہی ایلیار آئے گا ثمین کے پاس _" مبین صاحب ہمیشہ کی طرح پر امید تھے، انہوں نے ان کے ساتھ ساتھ خود کے دل کو بھی جیسے سمجھایا _________

" نہیں مبین اس بار ایسا نہیں ہے… تم نے اس کی باتیں نہیں سنی، اس نے لبھی مجھ سے اس لہجے میں بات نہیں کی تھی _" فائق صاحب نے سر اٹھا کر مبین کو دیکھتے ہوئے بہت دلھ سے کہا تھا ________

" تمھیں نہیں ہوگا مجھے یقین ہے، مجھے اس کی محبت پر یقین ہے _" ان کا یقین.. فائق تلخی سے مسکرائے _____

" ایلی کو میں نے اپنے ہاتھوں سے پالا ہے مبین لیکن مجھے لگتا ہے میں پھر سے ہار گیا…. میں نگار کے ہاتھوں بری طرح سے ہار گیا، ایک بار پھر ایک زین اور فائق ہی میرے سامنے آ کھڑا ہوا….. میں مبین نہیں بنا سکا _" اپنے دوست کی طرف دیکھتے ہوئے ان کی آنکھوں میں بیتی یادوں کی راکھ دگول اڑا رہی تھی ______

" وہ مبین ہے بھی نہیں فائق…. وہ ایلیار ہے سب سے الگ، میں جانتا ہوں اسے… وہ ضرور تم سے معاگی مانگنے آئے گا _" فائق صاحب ان کی طرف دیکھتے ہوئے سر جھٹک کر اسی تلخی سے بولے….. " کبھی کبھی خوش فہمیاں  بہت اذیت ناک ثابت ہوتی ہے _" مبین نے بس ان کا شانہ تھپک کر آہستہ سے کہا……

" تمھیں ثمین کو سمجھانا چاہیے تھا فائق…. شوہر ہے وہ اس کا، اور کون سے میاں بیوی میں لڑائی نہیں ہوتی… تم اسے بجائے سمجھانے یہاں لے کر کیوں چلے  آئے _" وہ ثمین کے لئے بہت فکرمند تھے.. جب سے وہ آئی تھی بیڈروم میں خود کو لاک کرکے بیٹھی ہوئی تھی، انہیں یقین تھا وہ ایلیار سے لڑ کر آ تو چکی ہے مگر کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتی ______

" یہ آزمائش ہے ایلیار کی اور اگر اس میں وہ فیل ہوا نا تو اسے ثمین کو بھولنا ہوگا _ " وہ جیسے حتمی فیصلہ کر کے بیٹھے ہوئے تھے ______

" فائق پاگل ہو گئے ہو_ " وہ غصہ ہوئے _____

" بس مبین بہت ہو چکا اب… میں اس عورت کی چالوں سے بھر چکا ہوں _میرا دل کرتا ہے اسے شوٹ کر ڈالوں _" وہ حقیقت میں نگار کے بوجھ سے اب آزاد ہو جانا چاہتے تھے.. بہت پہلے انہوں نے اپنے لئے یہ سزا چنی تھی مگر اب ان کی برداشت کی انتہا تھی _______

" فائق اتنے دن کے صبر کا کیا یہ صلہ دوں گے… تم نے سارا سے وعدہ کیا تھا _" مبین نے پھر سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی ______

" اسی وعدے کا ہی تو پاس تھا کی نگار کو سالوں سے برداشت کرتا رہا مگر اب نہیں مبین… اگر میری تربیت نے رنگ دکھایا اور ایلیار واپس پلٹ کر آیا تو اسے اس کا وہی ڈیڈ ملیں گا جو اس سے بہت محبت کرتا ہے لیکن اگر اس کی ماں کے خون کا اثر رنگ لایا تو وہ ثمین کو اب بھول ہی جائے _" وہ ایک فیصلہ کرکے کہتے ہوئے تیزی سے وہاں سے اٹھ کر چلے گئے اور ادھر مبین صاحب اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے….. فائق لاکھ تبدیل ہوچکے تھے مگر اب بھی فیصلہ کرنے میں اسی شدت پسندی کا اظہار کر چکے تھے، جس کی وجہ سے آج تک پچھتاوے ان کا نصیب بن گئے تھے __________


Post a Comment

Previous Post Next Post