Ammar & Merwa cute love story | Mera Sitamgar Mera Mehram | urdu novel ...


"عمار مجھے چھوڑ کر مت جاوُ ایک بار میری بات تو سن لو۔"

"بات سن لو؟" وہ زیر لب دہراتا پلٹا اور اسے یوں دیکھنے لگا مبادہ کچھ غلط کہہ دیا ہو۔

"سر آپ کو کچھ چائیے؟" ویٹر انہیں یوں کھڑے دیکھ آگے آیا۔

عمار نے ہاتھ سے جانے کا اشارہ کیا تو وہ پلٹ گیا۔

"ایک بار میری بات سن لو۔ میں تمہیں سب بتاتی ہوں۔" وہ چہرے پر بےبسی لیے اس کی جانب دو قدم آگے بڑھی۔

"تم زین کے ساتھ دوپہر میں یہاں آئی تھی؟" عمار نے آنکھیں بھینچ کر سوال کیا۔

"میں تمہیں بتاتی ہوں نہ۔ میں اس لیے۔"

"ہاں یا نہ؟" اس نے تند و تیز لہجے میں اس کی بات کاٹی۔

"ہاں۔" مروہ نے نگاہیں چرائیں۔

"میں نے تم سے ہوٹل میں پوچھا تم نے مجھ سے جھوٹ بولا کہ جلدی نہیں فارغ ہوئی یونی سے؟" کرسی پر ہاتھ رکھ کر اس نے دوسرا سوال داغا۔

"ہاں۔" نگاہیں تھیں کہ اٹھ ہی نہیں پا رہی تھیں۔

"تم نے اسے اپنا ہاتھ پکڑنے دیا۔" اس نے کہہ کر سختی سے لب بھینچ لیے۔ چہرے پر پھیلا کرب ناقابل بیاں تھا جس کے لیے الفاظ میسر نہیں تھے۔

 

"عمار۔"

"جو پوچھا ہے وہی بتاوُ۔" اس کے گڑگڑانے کو نظر انداز کرتا وہ سفاکی سے بولا۔

"ہاں۔" ہارے ہوےُ انداز میں کہہ کر مروہ نے سر گرا لیا۔

"تم نے اسے اپنے بہت قریب بیٹھنے دیا۔"

"عمار مجھے موقع تو دو اپنی۔"

"موقع ہی تو دیا تھا تمہیں۔ مگر تم نے پھر سے دھوکہ دے کر ثابت کر دیا کہ ایسا نہیں کرنا چائیے تھا۔" چہرے پر دکھ، افسوس، غیض اور نجانے کیا کیا نہ تھا۔

"جاوُ اپنے محبوب کے ساتھ اور دوبارہ کبھی مجھے اپنی شکل مت دکھانا۔" اس نے انگلی اٹھا کر درشت لہجے میں اسے آخری تنبیہ کی۔

 

کتاب نگری اسپیشل ناول کی قسط پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں اور چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیں

👇👇👇


Post a Comment

Previous Post Next Post