Roshni & Faran Sikandar cute romantic moments | love story | Episode 10 ...


"میں اتنی کوشش کر رہا ہوں۔۔۔۔کہ اس رشتے کو نبھا سکوں اور تم سے کوشش بھی نہیں ہو رہی۔۔۔"فاران نے جھٹکے سے اس اپنی طرف کیا اور گھورا۔لہجہ درشت تھا۔اس کے کھینچنے سے روشنی اس کے نزدیک ہوئی تھی۔روشنی نے اس کے انداز پر حیرانی سے اسے دیکھا۔وہ غصے میں تھا۔لیکن صرف اتنی سی بات پر غصہ۔

"آپ کو اگر یہ بات بری لگی ہے تو سوری۔۔"روشنی مصلحت بھرے انداز میں بولی۔اس نے فاران کو پہلی مرتبہ اس انداز میں دیکھا تھا۔

"یہ بات صرف۔۔۔۔۔ یہ بات۔۔۔۔تم جانتی ہو میں کیا بات کر رہا ہوں۔۔۔"اب کے فاران نے اس کے بازؤں پر گرفت سخت کی۔دونوں بازو ہی ان کے بیچ فاصلہ رکھے ہوئے تھے۔جو فاران کے سینے سے لگے تھے۔

"کیا بات کر رہے ہیں آپ ۔۔۔۔؟؟؟

میں نہیں سمجھ پا رہی فاران۔۔۔"وہ الجھی سی پریشان سی اسے دیکھ کر بولی۔

"تم بات نہیں کرتیں مجھ سے۔۔۔۔کسی بھی معاملے میں۔۔۔۔کوئی بھی بات ہو۔۔۔"

"روشنی۔۔۔"فاران نے اس کا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھاما تھا۔فاران کا لہجہ بدلا۔

"میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے تمہارے لیے ۔۔۔۔ تم شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔۔۔۔۔میں بھی نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔لیکن ہو گئی نا۔۔۔۔۔میں کر رہا ہوں کوشش تم بھی کرو۔۔۔۔تھوڑی سی ہی۔۔۔۔"فاران نے دھیمے سے کہتے ہوئے اس کی پیشانی سے اپنا ماتھا لگایا۔اور روشنی ساکت تھی۔ایک دم اتنا غصہ کرنا اور پھر یہ انداز۔۔۔۔وہ دنگ تھی۔

فرید کے ساتھ اس نے چھ ماہ گزارے تھے اور ان چھ ماہ میں اس نے روشنی سے کبھی بھی ایسی کوئی بھی "فرمائش" نہیں کی تھی۔وہ ایسے ہی تھی۔نا بولتی تھی۔نا بحث کرتی تھی۔اور فرید نے کبھی بھی اس سے کہا نہیں تھا۔کہ وہ اس سے بات نہیں کرتی وہ صرف اپنی سناتا تھا۔اسے پرواہ نہیں ہوتی تھی۔

اور فاران۔۔۔

اس نے شادی کے بیس دنوں میں ہی اسے پرکھ لیا تھا۔روشنی کی فاران سے جھجھک،تکلف کرنا،اور کترانا۔وہ اس چیز کو بھانپ گیا تھا۔اور روشنی ششدر تھی۔اس کے انداز سے کبھی لگا ہی نہیں کہ وہ اتنی باریک بینی سے اس کو پرکھ رہا تھا۔اور یہ ایسی چیز تھی جو روشنی نے کبھی سوچی بھی نا تھی۔وہ جتنا حیران ہوتی کم تھا۔۔۔۔


Post a Comment

Previous Post Next Post