Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 15
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 15
"تم نے ایک دن کہا تھا کہ سکون
غلط جگہ تلاش کروگے تو کیسے ملے گا_ میں جاننا چاہتا ہوں کہ سکون کہاں ملے گا؟ میں
ایک عرصے دین سے دور رہا ہوں_ اس حادثے کے بعد تو میں نے اپنا سارا ایمان جیسے کھو
ہی دیا تھا_ ہمیشہ یہ سمجھتا رہا کہ سب نے مجھے چھوڑ دیا ہے لیکن تمہیں دیکھ کر سمجھا
ہوں کہ میں غلط تھا“_
وہ اس کی بات خاموشی سے سن
رہی تھی_ اس کی اذیت محسوس کرسکتی تھی_
"مجھے سکون کی تلاش ہے لیکن
ایک ندامت کا احساس بھی ہے جو مجھے اپنے رب سے قریب ہونے کی ہمت نہیں دے رہا“_
دوسری طرف خاموشی چھائی تو
منا نے گہری سانس لیتے کہنا شروع کیا تھا_
"اللہ تعالیٰ ہمیں کبھی ڈس
اون نہیں کرتے_ چاہے ہم جو بھی کرتے رہے ہوں لیکن اگر سچے دل سے اس کی طرف لوٹنا چاہیں
اور ان سے اچھے کی امید رکھیں تو وہ ہمیں ناامید نہیں ہونے دیتا_ سورہ ضہی میں اللہ
نے سورج کی روشنی اور رات کی تاریکی کی قسم کھا کر فرمایا ہے نا کہ اس نے ہمیں کبھی
نہیں چھوڑا اور نہ ہی وہ ہم سے ناراض ہوا ہے_
ہمارا خالق تو ہمیشہ ہمارے
ساتھ ہی رہتا ہے_ ہمارے لیے مشکل میں آسان راہ بناتا ہے لیکن ہم ہی نہیں سمجھ پاتے
اور جب ہمیں سمجھ آتا ہے تو ہمیں ندامت کا احساس ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے ہم اس کے
قریب نہیں ہوپاتے حالانکہ وہ تو ہمارے انتظار میں ہوتا ہے کہ کب اس کا بندہ اس کی طرف
لوٹے گا اور بے شک ہدایت بھی وہی دینے والا ہے_ تو بس پھر اس پر یقین کر کے اپنے سارے
غم اس سے کہہ دیں_ کیونکہ سکون عطا کرنے والی ذات اسی کی ہے“_
فلک جامنی رنگ اختیار کرگیا
تھا_ ایک فسوں تھا جو قائم ہوا تھا_ اس کا ایمان تازہ ہوگیا تھا جیسے_ اتنی پراثر اس
کی بات تھی کہ اس کی کلفت دور ہوتی گئی تھی_
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
This is interesting novel, i like this.....
ReplyDelete