Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 12

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 12

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 12

Novel Name : Moon Child 
Writer Name: Anusha Arif Baig
Category : Kitab Nagri Special

ہیلو نائل“_

اپنے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات سجائے کھڑی ایما کو وہاں دیکھ کر وہ دونوں چونکے تھے_

"اوہ ایما تم“_

نائل کا لہجہ اسے دیکھ کر سنجیدگی اختیار کر گیا تھا_ منا نے جب اس کے تاثرات دیکھے تو گمان ہوا کہ وہ اسے یہاں دیکھ کر ناخوش تھا_

"کیا میں یہاں بیٹھ جاؤں؟

اس نے ایسے پوچھا جیسے بتارہی ہو_ نائل نے منا کی جانب سوالیہ نگاہوں سے دیکھا پھر اس کے کچھ توقف سے سر اثبات میں ہلانے پر اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا_

اس کے ہاتھ میں گرم گرم کافی تھی_ وہ درمیان والی کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گئی_

وہ ہمیشہ کی طرح پوری طرح کا مغربی لباس زیب تن کیے ہوئے تھی_

"میں آفس سے واپسی پر یہاں سےگزر رہی تھی تو سوچا کافی پی لی جائے_ اسی لیے یہاں آگئی تھی لیکن کیا حسین اتفاق ہے کہ تم یہیں مل گئے ورنہ مجھے لگا تھا کہ اب تو تم سے ملاقات آسانی سے نہیں ہوگی“_

وہ اپنی شہد رنگ آنکھوں میں چمک لیے چہک رہی تھی_

"یہ اتفاق کچھ زیادہ ہی نہیں ہورہے آج کل؟

نائل کا لہجہ طنزیہ تھا جس کو اس نے ہی نہیں بلکہ منا نے بھی نوٹ کیا تھا ایما اس کے ہر طنز کو فلحال کے لیے نظر انداز کرنا چاہتی تھی لہٰذا جانے دیا

"یہ محض اتفاق نہیں ہے_ شاید قسمت ہم دونوں کو ملانا چاہتی ہے“_

اس نے معنی خیزی سے کہا لیکن پھر بات بدلنے کی غرض سے گویا ہوئی

"تم ایسے خالی ہاتھ کیوں بیٹھے ہو؟

اپنی کافی کے گھونٹ لیتے اس نے ان اس میز کو کسی بھی کھانے پینے کی اشیاء سے پاک دیکھ کر کہا_

"اٹھنے ہی لگا تھا کہ تم آگئی“_

کہہ کر اس نے خاموش بیٹھی ان دونوں کی گفتگو کو بے زاری سے گوشت گزار کرتی منا کی جانب دیکھا_

"تم پیو گی نا کافی؟

"وائے ناٹ“_

اس نے سر کے خم سے جواب دیا تو وہ سر ہلاتا وہاں سے آٹھ گیا_ کافی ختم کرنے کے بعد اب ایما کا رخ بالآخر اس کی طرف ہوا تھا_

"مجھے لگا تھا کہ تم نائل کی کولیگ ہو“_

وہ اسے مشکوک انداز میں دیکھ رہی تھی_ منا اس کی بات کا مطلب فوراً سمجھ گئی تھی_ کرسی سے ٹیک لگائے پرسکون انداز میں گویا ہوئی

"نائل نے ہی آپ کو بتایا تھا_ یاد کریں“_

"لیکن اسے تمہارے ساتھ یہاں دیکھ کر تو مجھے کچھ اور ہی لگا“_

"اوہ! آپ کافی دیر سے ہمیں دیکھ رہی تھیں؟ خیر آپ کو جو بھی لگا اس سے میرا کوئی سروکار نہیں ہے“_

اس نے اسی کے انداز میں کہا تھا جس پر ایما کو اندر ہی اندر آگ لگی تھی لیکن ابھی وہ کچھ نہیں کرسکتی تھی_


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 12 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇






















































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇














ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post