Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 6

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 6

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 6

Novel Name : Moon Child 
Writer Name: Anusha Arif Baig
Category : Kitab Nagri Special

"نائل ایک بات پوچھوں؟

کچھ دیر بعد وہ نائل کو پکارا تو نائل جو ناجانے کون سی سوچ میں محو تھا اس کی طرف متوجہ ہوا_

"ہاں ضرور“_

وہ ایک لمحے کے لیے کشمکش میں آیا تھا کہ کس طرح سے کہے لیکن پھر ہمت متجمعہ کر کے پوچھ ہی لیا_

"اگر کسی سے محبت ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

نائل اس کے اچانک اس طرح کے سوال پر کچھ چونکا تھا جیسے اسے اندازہ نہیں تھا کہ ارحم ایسا سوال کرے گا_ کچھ دیر اسے دیکھتا رہا جیسے جواب کے لیے الفاظ جمع کررہا ہو پھر آخر کار گویا ہوا

"اظہار_ اظہار کردیا چاہیے_ وقت ضائع کیے بغیر_ اپنا مقدمہ اپنی محبت کے سامنے ضرور پیش کرنا چاہیے اس سے پہلے کے کوئی اور اپنا مقدمہ پیش کردے“_

وہ اس کی طرف دیکھتے کہہ رہا تھا جبکہ ارحم، اس کو شاید پل بھر میں ہی اس کا جواب مل چکا تھا لیکن پھر بھی وہ بے یقین تھا_

"جس سے محبت ہو اگر کوئی اور اس سے محبت کرتا ہو پھر؟

ایک اور سوال کیا گیا تھا اور چند لمحوں بعد جواب پھر اسی اٹل لہجے میں آیا_

"تو پھر بھی اپنی قسمت کو آزما لینا چاہیے_ باقی فیصلہ اللہ کا ہے مگر اپنے حصے کا کام ضرور مکمل رکھنا چاہیے_ مقدمہ لڑے بغیر ہار نہیں مان لینی چاہیے“_

ارحم دم بخود  رہ گیا تھا_ اب اس کو اس کا جواب مکمل طور پر مل گیا تھا لیکن اصل مسئلہ تو اس جواب کو ایکزیکیوٹ کرنے میں تھا_

نائل اسے غور سے دیکھ رہا تھا جیسے اس کی سوچ پڑھنا چاہ رہا ہو_ وہ دونوں اتنے عرصے میں بہت قریب ہوگئے تھے_ نائل کے لیے وہ اس کا چھوٹا بھائی، اس کا دوست تھا_

"اگر آپ اس شخص کی جگہ پر ہوتے تو کیا کرتے کیا آپ اپنی محبت کو کسی اور کا ہونے دیتے؟

اس نے لہجے کو مضبوط رکھتے نا محسوسکن طور پر اس کی رائے جاننا چاہی_

نائل حیران تو ہوا تھا کہ ارحم آخر جاننا کیا چاہ رہا ہے لیکن چہرے پر ظاہر کیے بغیر گویا ہوا

"اگر جس سے مجھے محبت ہو وہ کسی اور سے محبت کرے تو پھر میں اسے اس کی خوشی کی خاطر  چھوڑ سکتا ہوں کیونکہ محبت محبوب کی خوشی کا نام ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پھر میں ہر گز اسے نہیں چھوڑوں گا“_

اس کا لہجہ اٹل تھا اور ارحم کو ایک پل کے لیے لگا تھا جیسے اس کی ہمت دم توڑ رہی ہو_

ایک اپنے سامنے بیٹھے شخص کے دل کے حال سے واقف تو دوسرا مکمل نہ سہی لیکن تھوڑا انجان لیکن دونوں کے حال صرف اللہ تعالیٰ ہی بخوبی جانتا تھا_


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 6 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇







































































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇







ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post