Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 5

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 5

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 5

Novel Name : Moon Child 
Writer Name: Anusha Arif Baig
Category : Kitab Nagri Special

لندن شہر میں وہ ہفتے کی شام بڑی پررونق تھی_

ایک نامور ہوٹل تھا جس کی پارکنگ میں وہ گاڑی کھڑی کرکے داخلی دروازے کی طرف بڑھا تھا_ سرمئ تھری پیس میں ملبوس بائیں ہاتھ کی کلائی قیمتی اور برانڈڈ گھڑی میں مقید کیے بالوں کو سلیقے سے سیٹ کیے وہ سنجیدہ چہرے اور اپنی وجاہت سے بھرپور شخصیت کے ساتھ اندر بڑھا تو وہ محسوس کرسکتا تھا کہ یہ کس طرح کی پارٹی تھی_

وہ ایک پکے مغربی طرز کی پارٹی تھی_ وہ اندر پہنچا تو اسے ایڈی کچھ لڑکے لڑکیوں کے گروپ میں کھڑا دیکھا_ وہ اس کی طرف بڑھ گیا_ ایڈی کی نظر بھی اس پر پڑی تو وہ جو معذرت کرتا اس کی طرف آیا_

"آگیا تو؟

"نہیں تو_ ابھی میری روح آئی ہے“_

اس کے انداز پر ایڈی نے اسے آنکھیں دکھائیں_ وہ سیاہ تھری پیس میں ملبوس ہیندسم لگ رہا تھا_

"کیا ہوگیا بھئی؟

"اتنا بے تکا سوال کرنے پر میں اور کیا کہوں“_

نائل نے سر جھٹکا_

یہ پارٹی ایڈی کے ڈیڈ نے ارینج کی تھی جس میں ان کے بزنس پارٹنرز وغیرہ شریک تھے_

"اچھا چلو چھوڑو چلو ڈیڈ سے مل لو وہ تمہارا ہی انتظار کررہے تھے“_

وہ اسے لیے اپنے ڈیڈ کی طرف بڑھ گیا

"کیسے ہو برخوردار؟

ایڈی کے ڈیڈ نے اس کے شانے کو تھپتھپا کر دریافت کیا تو جواب میں وہ بھی مسکرایا_

"ٹھیک ہوں“_

وہ اس سے جاب کے بارے میں دریافت کرنے لگے اور اس کے بعد وہ اپنے باقی مہمانوں میں مصروف ہوگئے تو وہ دونوں اب ایک کنارے پر کھڑے تھے_

"ہیلو ایڈی“_

ابھی وہ دونوں کچھ بات کررہے تھے جب کسی جانی پہچانی آواز کو سن کر ایڈی نے چونک کر اپنے دائیں طرف دیکھا جہاں ایک فرنگی نقوش والی لڑکی اس کی طرف بڑھ رہی تھی_

"اوہ ہائے ایما_ کیسی ہو تم؟

"میں اچھی ہوں اور تم؟

ایڈی نے زبردستی کی مسکراہٹ اپنے چہرے پر سجا کر اس سے دریافت کیا تو وہ مسکراکر گویا ہوئی لیکن پھر اس نے ایڈی کے ساتھ کھڑے اس نوجوان کو دیکھا تو وہ جیسے ایڈی کو بھول ہی گئی_

"نائل واٹ آ پلیزنٹ سرپرائز_ اتنے عرصے بعد آخر آج ملاقات ہو ہی گئی_ ورنہ اتنی دفعہ ایڈی سے تمہارا پوچھا لیکن اس نے کچھ بتایا ہی نہیں_ کیسے ہو تم؟

وہ بغیر رکے اپنی ایکسائٹمنٹ دکھاتی نائل کو زہر لگی تھی_ پتہ نہیں کیوں لیکن وہ یونیورسٹی کے زمانے سے ہی اس سے کچھ خاص پسند نہیں تھی اور اس کی وجہ ایما خود تھی_ ایڈی کو بھی اس نے خود منع کیا تھا اس کے بارے میں کچھ بھی معلومات دینے سے لیکن آج اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ یہاں موجود ہوگی_

"جیسا نظر آرہا ہوں“_

اس کا لہجہ ایما کو کچھ تیز لگا لیکن وہ پھر بھی نظر انداز کرگئی_

"اچھا یعنی کہ ڈیشنگ_ یہ بتاؤ میں کیسی لگ رہی ہوں؟

اس نے مسکراتے لہجے میں پوچھا تو ایڈی نے اپنی آنکھیں زور سے بند کرکے ایک گہری سانس لی جبکہ نائل نے اسے ایک نظر دیکھا اور کاندھے اچکائے_

"جیسی پہلے لگتی تھی“_

اس نے بھی یہاں موجود باقی لڑکیوں اور عورتوں کی طرح اس سرد موسم میں بھی بمشکل جسم کو ڈھانپا ہوا تھا_ اندر ہیٹر چل رہا تھا جس کی وجہ سے کچھ بچت ہوگئی تھی_

وہ کچھ الجھی تھی لیکن پھر اسے اسکے ڈیڈ نے آواز دی تو وہ ان کے پاس چلی گئی_ وہ اپنی بیٹی کو لوگوں سے ملوانا چاہتے تھے_

ایما، نائل اور ایڈی یونیورسٹی میں ایک ہی بیچ میں تھے_ اس کی دوستی کلاس کے تقریباً ہر کسی کے سے تھی یہاں تک کہ ایڈی سے بھی مگر نائل سے دوستی کرنے کی خواہش اس کی خواہش ہی رہی تھی_ وہ بہت ہی دل پھینک قسم کی لڑکی تھی اور اس کی یہی بات نائل کو ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی_

وہ جب جاچکی تو نائل نے ایڈی کو اس طرح دیکھا جیسے پوچھ رہا ہو کہ یہ یہاں کیا کررہی ہے_

"یار اس کے ڈیڈ کی کمپنی کے ہماری کمپنی کے ساتھ ڈیل سائن ہوئی ہے حال ہی میں_ اسی لیے یہ یہاں تمہیں دکھ رہی ہے“_

اس کی وضاحت پر وہ محض سر ہلاسکا_

"ویسے تم اس سے دوستی کر کیوں نہیں لیتے؟

اس نے اسے مزید چڑانے کی خاطر کہا جس پر نائل نے بیزاری سے اس کی طرف دیکھا تھا_

"تمہاری دوستی ہے اس سے یہی کافی ہے_ مجھے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں“_

اس کے انداز پر ایڈی ہنس کر رہ گیا تھا_


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 4 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇







































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇






ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post