Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 9
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 9
رات کی کچھ ساعتیں مزید بیت
گئیں اور اب گھڑی کے کانٹے بارہ کے ہندسے پر تھے_ آسمان افسوس سے انہیں دیکھ رہا تھا_
میر شاہ زمان اس وقت سے اس طرح سر ہاتھ میں دیے بیٹھے تھے جب ان کے ساتھ والی نشست
پر کوئی آ بیٹھا_ انہوں نے چونک کر سر اٹھایا تو نائل ہاتھ دونوں ہاتھوں میں کافی کے
کپ لیے بیٹھا دیکھا_ ایک کپ ان کی طرف بڑھایا تو انہوں نے چپ چاپ اس سے لے لیا_ رات
کے اس پہر ماحول میں ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا تھا_
وہ کچھ دیر پہلے اپنے اپارٹمنٹ
گیا تھا پھر فریش ہوکر دوبارہ آگیا_ وہ جینز اور ٹی شرٹ پر جیکٹ پہنے رف سے حلیے میں
تھا_ ارحم البتہ یہیں تھا لیکن اس وقت منظر سے غائب تھا_ ان تینوں کی آپس میں اس وقت
سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی اور اب نائل کو لگا تھا کہ اسے ان سے بات کرکے انہیں تسلی
دینی چاہیے_
"فکر نہیں کریں سر، انشاءاللہ
وہ ٹھیک ہوجائے گی“_
وہ سامنے دیکھتے مخاطب ہوا
تو انہوں نے اپنا چہرہ جھکا لیا_ ان کی وجہ سے وہ اس حالت میں تھی، انہوں نے سوچا_
"مجھے اسے وقت دینا چاہیے تھا“_
وہ افسوس سے فرش کو تکتے کہہ
رہے تھے_ ان کا ٹوٹا لہجا وہ محسوس کررہا تھا_ اس نے گہری سانس لی_ ایک باپ کی اپنی
بیٹی کے لیے تڑپ اس نے آج دیکھ لی تھی اور اسے ان کے لیے افسوس ہوا تھا_
"آپ نے اپنی جگہ ٹھیک کیا_
آپ اس سے معافی مانگنا چاہتے تھے لیکن ضروری تو نہیں کہ ہر بات انسان کے حق میں ہی
جائے_ کچھ صورتحال بلکل مختلف بن جاتی ہیں جو دونوں انسانوں کے لیے ہی یکسر مختلف ہوتی
ہیں_ آپ کو ایک دن تو ایسا کرنا ہی تھا“_
اس کے لہجے میں نرمی تھی_ انہوں نے کافی کا گھونٹ لیتے ہوئے چہرہ اٹھا کر اس کی طرف دیکھا جو آسودہ تاثرات لیے اپنی کافی ختم کر کے سامنے دیکھ رہا تھا_ انہیں یہاں آکر ایک بات اچھی طرح سمجھ آگئی تھی کہ اولاد کتنا بڑا امتحان ہے_ والدین کے سامنے اولاد تکلیف میں ہو تو اس پر کیا گزرتی ہے وہ آج جان گئے تھے_دوسری طرف اسے اپنے ماں باپ یاد آئے تھے اور بہت شدت سے یاد آئے تھے لیکن اس دفعہ وہ Ptsd کے زیر اثر نہیں آیا تھا_ اسے ان کی یاد نے پریشان نہیں کیا تھا اور وہ بھی اس ایک مخصوص شخصیت کی وجہ سے ہی ممکن ہوا تھا_
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇