Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 8

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 8

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 8

Novel Name : Moon Child 
Writer Name: Anusha Arif Baig
Category : Kitab Nagri Special

بھانپ اڑاتی کافی میز پر رکھے وہ خلا میں کسی غیر مرعی نقطے کو گھور رہی تھی_ دماغ میں کل فون پر سنی ان کی آواز گونج رہی تھی_ بظاہر وہ جتنی بھی بے فکر اور مضبوط ہو لیکن اپنے دل کے نہاں خانوں میں دفن برسوں پرانے ماضی سے جڑا کچھ بھی وہ برداشت نہیں کرسکتی تھی_

ان سوچوں کو ذہن سے جھٹکنے کے لیے گرما گرم کافی کا کپ اپنے لبوں سے لگائی تو بے دہانی میں اس کی زبان جل اٹھی_ اس نے فوراً کپ لبوں سے دور کیا اور کپ دوبارہ میز پر رکھتے ہوئے یکدم چونکی_ دو مضبوط قدم اپنی جانب بڑھتے نظر آئے_ اس نے سر اٹھایا تو انہیں خود کو پر شفیق نگاہوں سے دیکھتے پایا_ وہ فوری طور پر نظریں پھیر گئی_ وہ اس کے سامنے آ بیٹھے تھے_

سیاہ کوٹ پینٹ میں ملبوس وہ باوقار شخصیت معلوم ہوتے تھے جبکہ آنکھوں میں اس کے لیے نرم تاثر موجود تھا_

وہ بنا متاثر ہوئے بظاہر سکون سے آہستہ آہستہ کافی کے گھونٹ بھرتے ہوئے شیشے کی دیوار سے باہر کا نظارہ کررہی تھی_  وہ اندر سے ایک خوف کا شکار ہوئے کہ کہیں وہ پھر سے اٹھ کر نہ چلی جائے لیکن ہمت انہیں کرنی تھی_

"کیسی ہو بیٹا؟

ان کے شفقت سے بھرے لہجے میں پکارنے پر اسے جیسے کرنٹ لگا لیکن چہرے پر ظاہر ہونے نہیں دیا_

"اتنے سالوں بعد تمہیں دیکھ رہا ہوں مجھے بہت خوشی ہورہی ہے لیکن غم بھی ہے کہ اتنے سال گزر گئے“_

وہ اسی طرح اسے دیکھتے اسی لہجے میں کہہ رہے تھے جب اس نے ان کی طرف رخ پھیرا_

"کیا میں آپ کو جانتی ہوں؟

اس کا انداز نارمل لیکن اتنا اجنبی تھا کہ الفاظ ان کے منہ میں ہی کھو گئے_ اس کی آنکھیں بے تاثر تھیں جیسے اسے واقعی وہ یاد نہیں_آج انہیں تجربہ ہوگیا تھا کہ کیسا محسوس ہوتا ہے جب اپنی اولاد آپ کو نہ پہچانے_ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے_ اسی لیے اگر وہ اپنی غلطی سدھارنا بھی چاہے تب بھی ایک قیمت اسے اس غلطی کی چکانی پڑتی ہے_ یہی دنیا و آخرت کا اصول ہے_ وہ اپنا کافی کپ ہاتھ میں لیے اٹھ کھڑی ہوئی تو جیسے وہ منظر میں واپس لوٹے اور ہمت متجمعہ کرکے پھر سے بے بسی بھرے کمزور لہجے سے اسے پکارا

"تم مجھے جانتی ہو_ میں تمہارا ڈیڈ ہوں بیٹا“_

لیکن اس نے جیسے سنا ہی نہیں اور قدم اٹھاتی باہر نکل گئی_ باہر اب ہلکی ہلکی بارش ہونے لگی تھی_ وہ گاڑی میں بیٹھی تو اسی وقت وہاں ایک گاڑی رکی تھی جس کا دروازہ کھول کر وہ نکلا تھا_ دروازہ بند کرتے ہوئے وہ اسے گاڑی میں بیٹھ کر دور سڑک پر گم ہوتا دیکھتا رہا پھر کیفے کے اندر بڑھ گیا_


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 8 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇























































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇










ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ



Post a Comment

Previous Post Next Post