Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 26
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 26
"سنو۔"
وه ابھی چند قدم ہی چلی تھی
کہ کھوۓ کھوۓ سے لہجے میں اس نے پکارا۔
"جی۔۔؟"
وه پلٹی مگر حارث کچھ بولا
ہی نا جبکہ وه منتظر کھڑی تھی۔
"چاۓ بہت اچھی ہے۔"
وه بولا بھی تو کیا۔ناجانے
کیوں انعم کو محسوس ہوا کہ وه بولنا کچھ اور چاہتا تھا مگر بول کچھ اور گیا۔
"لیکن آپ نے تو چاۓ پی ہی نہیں۔"
انعم نے الجھی الجھی سی نگاہوں
سے اس کے چہرے کو دیکھا جو صدیوں کا تھکاں زدہ معلوم ہو رہا تھا۔پہلی بار اس خوبصورت
چہرے کو دیکھ کر اس نے دل ہی دل میں اعتراف کیا تھا کہ اس سے قبل مردانہ حسن کا شاہکار
اس نے نہیں دیکھا مگر آج یہ چہرہ اسے بہت مرجھایا اور آنکھیں خالی خالی سی لگیں۔
"کچھ لوگوں کی بنائی چیزوں
کی چکھنے سے قبل ہی تعریف کر دینا حماقت نہیں کہلاتی اور مجھے لگتا ہے آپ ان کچھ لوگوں
میں شمار ہوتی ہیں۔
چاۓ کی خوشبو ہی یہ بتانے کے
لئے کافی ہے کہ فارز کی بات سو فیصد سچ ہے مگر افسوس میرے پاس وقت کی بہت قلت ہے۔
آپ کی چاۓ پینے سے قبل ہی یہ خوف طاری
ہو چکا ہے کہ اسے پینے کے بعد کہیں اس کی لت ہی نہ لگ جاۓ اس لئے بہتر ہے کہ اپنا بھی
فائدہ سوچوں اور وقت سے بھی دشمنی نہ مول لوں۔"
پہلے تو دل سے تعریف کی گئی
مگر آخری کے جملے شرارتاً ادا کرتا وه اٹھ کھڑا ہوا تو انعم کے لبوں پہ در آنے والی
مسکراہٹ بےاختیار تھی۔ایک مکمل اور بھرپور مسکراہٹ جس میں کچھ کچھ ہنسی کی چھنکار بھی
تھی۔
تو یعنی وه یہاں سے خالی ہاتھ
نہیں جا رہا تھا جس مسکراہٹ کی تمنا اس گھر کی دہلیز پار کرنے سے قبل اس نے کی تھی
وه اسے آخر مل چکی تھی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Bohat hi acha noval hy
ReplyDelete