Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 25
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 25
"کرب سے تو لمحہ با لمحہ میں
بھی گزر رہا ہوں۔کسی صورت چین نہیں پا رہا یہ دل۔آج جو کچھ بھی ہوا روح جھنجھوڑ دینے
کو کافی تھا۔کاش ہم اس پکنک پہ نہ گئے ہوتے یا کاش میں نے ایزل کو التمش کے سنگ جانے
سے روک لیا ہوتا۔"
وه فقط حسرت سے سوچ کر رہ
گئے۔
"کیا ہوا فارز آپ یوں خاموش
کیوں ہو گئے۔۔۔؟"
ان کی طرف سے طویل خاموشی
پا کر انعم نے انھیں پکار کر پوچھا۔
"کچھ نہیں۔۔۔اچھا اب میں فون
رکھتا ہوں مگر سنو ایزل کو مت بتانا کہ میں نے کال کی تھی۔"
تو یعنی وه اس سے اپنی ناراضگی
کا اظہار کرنا چاہتے تھے۔انعم بھی سمجھتی ہوئی بولی۔
"جی ٹھیک ہے۔"
"اور ہاں سنو۔۔۔"
مزید کچھ یاد آیا تھا۔
"پلیز ایزل کا بہت خیال رکھنا
اسے اکیلا مت چھوڑنا۔ابھی کچھ دن لگیں گے اسے سنبهلنے میں اور یہ کچھ دن تم اس کے ساتھ
ہی رہنا۔وه بہت حساس ہے اسے اس وقت کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے اور تم نہ صرف اسے سمجھتی
بھی ہو بلکہ اس کے خوف سے واقف بھی ہو اس لئے اسے سمجھاتی رہنا تا کہ دھیرے دھیرے وه
نارمل ہو جاۓ۔اسے بہت کیئر کی ضرورت ہے اور میں جانتا ہوں تم اس کی کیئر
میں کوئی کوتاہی نہیں کرو گی۔"
شروع میں گزارش کرتے وه آخر
میں اس پہ یقین بھرے انداز میں بولے تو وه ہولے سے بجھا بجھا سا مسکرائی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Very very nice
ReplyDelete