Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Ishi Gill Episode 2
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Ishi Gill Episode 2
وه پیچھے ہٹتے دونوں ہاتھ اٹھا کر اسے منع ہی کرنے والے
تھے کہ وہی اٹھے ہاتھ ایزل نے پھیلا کر انھیں اوپر دیکھنے کا حکم صادر کیا۔
"چلیں اب چہرہ آسمان کی طرف اٹھائیں اور آنکھیں بند کیے
گول گول گھومیں اور بارش کو خود پہ محسوس کریں۔ایسے ہی تو بارش اچھے سے خود پہ محسوس
ہوتی ہے۔"
"وه تو میں ایسے بھی اچھا خاصا محسوس کر رہا ہوں۔"
وه ہنسے تھے اس کی منطق پہ۔
"زیادہ باتیں مت کریں جو کہا ہے وه کریں نا۔"
وه منہ بسورے بولی تو وه اچھا اچھا کہتے آنکھیں بند کر
گئے۔
"اور گھومے گا کون۔۔۔؟"
وه ایک آبرو اچکائے دونوں ہاتھ کمر کے اطراف ٹکائے حکمانہ
انداز میں بولی تو بے ساختہ آغا فارز کا قہقہ گونجا۔آنکھیں بند ہونے کے باوجود بھی
وه جانتے تھے کہ اس وقت اس کے تاثرات کیا ہوں گے اور وه یقیناً کمر پہ ہاتھ ٹکائے ہو
گی اور یہی سب انہیں مزہ دے رہے تھے۔
"بازو بھی پھیلا دیے آنکھیں بھی بند کروا دیں اب گھوما
بھی خود ہی دو محترمہ۔"
انھیں کہاں آتا تھا بچوں کی طرح گھومنا۔ان کا کہنا تھا
کہ ایزل جھٹ یہ کام کرنے لگی جبکہ آغا فارز کو بلانے آتیں شائستہ لاؤنچ کے دروازے کے
پاس ہی رک گئیں۔آغا فارز کو بارش میں بھیگتا اور گھومتا اور ایزل کو کھکھلا کر ہنستا
دیکھ وه مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں۔
"یہ فارز بھی نا،اس بچی کے ساتھ خود بھی بچہ بن جاتا ہے۔اللّه
میرے دونوں بچوں کو ایسے ہی خوش رکھے۔"
وه دعا ئیں دیتیں واپس پلٹ گئیں،کیا کہنے آئی تھیں یہ تو بھول ہی گئیں۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇