Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 17
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 17
"وہاٹ۔۔انعم۔۔۔"
اور
منہ سے نکلنے والے یہ دو لفظ بے ساختہ تھے۔
"تم۔۔۔۔تم
نے انعم سے منگنی کر لی۔تم اس سے منگنی کیسے کر سکتے ہو۔"
وه
چاہ کر بھی اپنے لہجے میں در آنے والی حیرت کو چھپا نہ پایا۔
"کن
حالات میں کی تمہیں بتا تو چکا ہوں اور اتنا حیران کیوں ہو رہے ہو تم۔۔۔؟"
انھیں
معلوم تھا وه حیران ہوگا مگر اتنا زیادہ ہوگا اس کا اندازہ نہیں تھا تب ہی خود کو یہ
سوال کرنے سے روک نہ پاۓ۔
"نہیں۔۔۔وہ۔۔۔میرا
مطلب تھا کہ۔۔۔تمہیں تو اس میں کوئی انٹرسٹ نہیں مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب آنٹی نے
مجھ سے کہا کہ میں انعم کے لئے تمہیں راضی کروں تو تم نے کیسے میرے منہ پہ دو ٹوک انکار
کیا تھا کہ میں دوبارہ بول ہی نہ پایا مگر اب۔۔۔مگر اب حالات اور تھے حارث۔۔۔تب کوئی
مجبوری نہیں تھی اب تھی۔"
وه
اس کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی بول اٹھے۔
تب
ہی دروازے پہ دستک ہوئی۔انہوں نے پلٹ کر دیکھا تو وه فاریہ تھی جو انھیں فون پہ بات
کرتا دیکھ اندر آنے سے رک گئی تھی مگر انہوں نے سر کو جنبش دیتے ہوئے اسے اندر آنے
کی اجازت دی۔وه جس کام کے لئے آئی تھی کرنے لگی۔
"ایسی
بھی کوئی مجبوری نہ تھی زبردستی کے رشتے سے بہتر تھا تم رشتہ جوڑتے ہی نا۔پہلے بھی
سمجھایا تھا کہ اس سے زبردستی کا رشتہ مت جوڑنا۔"
حارث
بامشکل خود پہ ضبط کے پہرے بیٹھائے بولا ورنہ جو خبر آغا فارز نے سنائی تھی اس کے بعد
سے تو دل کی دنیا بس مسمار ہو کر رہ گئی تھی۔جس لڑکی کو اس نے اپنے لئے سوچا اس کی
بیٹھے بیٹھائے یوں اچانک اس کے دوست سے نسبت جوڑ دی گئی اور وه انجان اس کی سنگت کے
نجانے کون کون سے خواب سجاۓ
بیٹھا تھا۔
مگر
اب ان حسین خوابوں کا بے دردی سے قتل ہو چکا تھا۔وه کسی اور کی منگ بن چکی تھی بلکہ
وه تو اس بات سے بھی يكسر انجان رہا کہ رشتہ تو اس سے قبل کسی اور سے بھی طے ہو چکا
تھا آغا فارز تو بس بلی کا بكرا بنے مگر اب اپنی بےخبری پہ خود کو جتنا ملامت کرتا
اتنا کم تھا۔
"تم
میری جگہ ہوتے تو تب تم سے پوچھتا۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Plz epi jaldi de dia kary plz plzlz
ReplyDelete