Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Ishi Gill Episode 6
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Ishi Gill Episode 6
جھوٹ مت بولو تمہاری آواز
باہر تک آرہی تھی،ایزل اگر اس نے مجھے آغا کہہ کر پکار لیا تھا تو اس میں اتنا ہائیپر
ہونے کی کیا بات تھی"۔
اوہ تو یعنی وہ سن چکے تھے۔
"کیوں کوئی بات نہیں تھی۔آپ
کے لئے نہیں ہو گی میرے لئے ہے کیونکہ آپ کو آغا کہنے کا حق صرف مجھے ہے اور کسی کو
نہیں"۔
وہ کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو
رہی تھی اور آغا فارز تو اکثر اس کے ان کے لئے ایسے جذباتی پن پہ حیران ہی رہ جاتے
تھے۔
"بتائیں نا آپ کو اس نام سے
بلانے کا حق صرف مجھے ہی ہے نا یا شاید آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ایزل کے علاوہ
آپ کو کوئی بھی آغا کہتا پھرے"۔
وہ جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ
روہانی سی بھی ہو گئی تھی۔
"ایسا میں نے کب کہا ایزل کہ
مجھے فرق نہیں پڑتا۔ظاہر ہے مجھے فرق پڑتا ہے مگر میں اب دوسروں کو منع تو نہیں کر
سکتا کہ مجھے اس نام سے مت پکارا کریں"۔
وہ اسے کندھوں سے تھام کر
کرسی پر بٹھاتے سمجھانے لگے۔انھیں بھی فرق پڑتا تھا کیونکہ سب نے ہمیشہ انھیں فارز
کہہ کر پکارا۔
آج بھی وہ سب سے اپنا تعارف صرف فارز کہہ کر ہی کرواتے تھے کیونکہ وہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ ایزل کے سوا کوئی اور انہیں اس نام سے پکارے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Hamesha ki tarha bahtreen Epi thi
ReplyDelete