Yousaf Wali & Mirha | husband wife fight and love | Dua Sa Lage Tu | Epi...


" یوسف ولی تم مجھ میں کسی اور کا عکس دیکھنا چاہتے ہو ۔۔ تو سن لو مرحا داؤد کبھی اپنا عکس نہیں مٹائے گی نہ ہی خود کو کسی اور کے عکس میں ڈھالے گی جو کرنا ہے کر لو ۔۔ لیکن مرحا داؤد خود میں کسی اور کو نہیں اتار سکتی ۔ " کچھ لمحوں کے توقف کے بعد خود کو سنبھالتی وہ اس کے قریب ایک ہی انچ کے فاصلے پر اس کی آنکھوں میں دیکھ کر بولی ۔

اس کی آنکھوں میں دکھ رہا تھا صاف کہ وہ واقعی اپنی کرے گی ۔

" پھر آپ میرے ۔۔۔ ساتھ نہ۔۔ نہیں رہیں تو ۔۔ تو بہتر ہے ۔ " اس وقت اس پر بھی غصہ غالب تھا دونوں ہمسفر تھے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے تھے دونوں کے دماغ پر غصہ سوار تھا ۔

" بالفرض میں چلی جاؤں تو کیا کرو گے اس سے شادی کر لوگے یا اس کے جیسی دوسری لے آؤ گے ۔ " وہ سینے پر ہاتھ باندھ کر اس کے سامنے آ کھڑی ہوئی ۔کچھ پل وہ نرم ہوگیا ۔ اس نے کب سوچا تھا ایسا ۔ بلکہ بات کہا سے کہاں جا رہی تھی ۔

" ہاں ۔ " خاموشی کو توڑ کر دل پر جبر کر کے اپنی انا کو یوسف نے برقرار رکھا تھا ۔

" او ۔۔ تو یوسف ولی میں نہیں جا رہی یہاں سے بلکہ میں اسی کمرے میں تمہارے ساتھ رہوں گی لے آؤ دوسری بیوی ۔" وہ چیلنج کرتی بولی ۔

اس کی بات پر غور سے یوسف نے اسے دیکھا جہاں چٹانوں کی سی سختی تھی ۔ مرحا کے ارادے پختے ہو گئے تھے ایک عہد نے دل میں سر اٹھایا اور سامنے کھڑے شخص کو سدھارنے کا عہد کیا تھا ۔

" ہاں لے آؤ میں یہی ہوں تمہارے ہی بیڈ پر سوؤں گی تمہارے ہی سینے پر سر رکھے جو کر سکو کر لو ۔۔ جتنی چاہے لے آؤ ۔۔ مرحا داؤد تب مانیں گی کہ یوسف ولی اپنی بات کا پکا ہے ۔ "


Post a Comment

Previous Post Next Post