Usay Yeh Hai Malaal Ke Mein Dar Rahi Hon Written By Amara Qureshi

Usay Yeh Hai Malaal Ke Mein Dar Rahi Hon Written By Amara Qureshi

Usay Yeh Hai Malaal Ke Mein Dar Rahi Hon Written By Amara Qureshi


اسے یہ ہے ملال کہ میں ڈر رہی ہوں ۔۔!!

 

میں نے کہیں پڑھا تھا ۔۔!! کہ گرم ہاتھ وفا کی نشانی ہوتے ہیں ۔۔!! لیکن اب محسوس ہوتا ہے کہ شاید لکھنے والا غلط لکھ گیا ہے ۔۔!! میرے ہاتھوں کی گرمائش ایسی ہے کہ سرد موسم میں بھی کسی کے وجود کو آگ لگا سکتے ہیں۔۔!! اگر یہ وفا کی نشانی ہے ۔!! تو پھر میں برسوں سے اپنی ذات کے ساتھ کیوں الجھی ہوئی ہوں ۔۔!! کیوں میں خود کے وجود کے ساتھ ہی مخلص نہیں ہوں۔۔!!! کیوں اک سرد ہاتھوں والا لڑکا میرا ہاتھ پکڑ کر  مجھے سمجھاتا ہے۔۔!! کہ خود کی ذات کے ساتھ مخلص رہو ۔!! شاید برسوں بعد میں نے پہلی دفعہ اپنی ذات میں سکون محسوس کیا تھا۔۔!مجھے نہیں معلوم وہ خود کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔۔۔!!! مگر میں اتنا جانتی ہوں کہ میرا وجود اگر اس کی بانہوں میں نہ جاتا تو شاید میں زندگی کے ادھورے پن سے کبھی باہر نکل ہی نہیں پاتی۔۔!! میں مسلسل کئی برسوں سے خود کی ذات سے اک انجان جنگ لڑ رہی تھی۔۔!!! جس کا

انت شاید ممکن ہی نہیں تھا۔۔!!! میں جس دن اس سے ملی تھی۔۔!! میں اس روز بھی انہی آوازوں کی زد میں تھی۔۔!! جو مجھے سونے نہیں دیتی ہیں ۔۔!! وہ چینخ جو بچپن سے میرا پیچھا کر رہی ہے ۔۔!!! اس روز بھی میری ذات کو جھنجھوڑ رہی تھی۔۔!! میں مسلسل اپنی ذات سے الجھی ہوی تھی۔۔!!! وہ مسلسل مجھ سے بات کر رہی تھی ۔۔!! لیکن میرا ذہن کسی انجانے شور کی زد میں تھا۔۔!!! کہ اچانک اک سرد ہاتھ میرے ہاتھ کو تھامتا ہے۔۔!! یہ کہتے ہوئے کہ تم خود کو اس بات کی سزا دے رہی ہو ۔۔!!! جس کا تمہاری ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔۔!! مجھے پہلی بار یہ احساس ہوا تھا کہ جیسے اس چینخ کی آواز کچھ کم ہوئی ہے۔۔!!! شاید تب سے مجھے لگ رہا ہے ۔!! کہ تمہارے ہاتھ گرم ہوں یا نہ ہوں۔۔!!! لیکن کوئی ایک ایسا سرد ہاتھ  ضرور ہونا چاہیے۔۔!!!  جو کسی انجان راستے پر تمہارے ہاتھ کو تھام کر تمہارے ذہن کا شور کم کر سکے۔۔!!!🍁

Post a Comment

Previous Post Next Post