Muhobbat ka Mim Novel By Adiba Niaz Episode 11
Muhobbat ka Mim Novel By Adiba Niaz Episode 11
اشعرکی آنکھیں الگ نم تھیں۔وہ
کیاسمجھتارہاتھا اورکیاہوگیاتھا۔وہ اس لمحہ جتناشکراداکرتاکم تھا۔
"مجھےمعاف کردو۔میں بہت مجبورتھی۔"اس
نے اتنی نرمی سےکہاکہ اشعع کےسارےلمحےپل میں دور
ہوگئے۔
"بھابھی کیوں ایسابولتاہے،
بس کردیں۔۔۔ورنہ ام کوایک گھنٹہ تک دل کےڈاکٹرسے رابطہ کرکے اپوائنٹمنٹ لینا پڑےگا۔(ایسےکیوں
بولتی ہیں بھابھی بس کردیں ورنہ ہمیں ایک گھنٹےتک دل کےداکٹرسےرابطہ کرکے اپوائنٹمنٹ
لینی پڑےگی۔)" خانم کےیوں کہنےپہ سب نےقہقہہ لگایا۔بہت دیربعد وہ بھی کھل کےمسکرائی۔بہت
دیرتک وہ بھی اسے دیکھ کرمسکراتارہا۔ان سب میں کوئی نہیں ہنس سکا تھاتووہ راہدل امام
تھا۔دیا سمجھ سکتی تھی۔وہ اس سےمحبت کرتاتھااورایسے میں دیاکاوہ ماضی پتاچلنا جس میں
اس نےکسی اور مردکی خواہش کی ہواور اس کےلیےروئی ہو،تکلیف دہ تھا۔
اشعرکی نگاہیں ریفاسے ہوتی
ہوئیں دیاتک گئیں۔اورپھرجھک گئیں۔
"میں معذرت چاہتاہوں دیا آپ
سے۔۔۔اگرمجھےذراسا بھی اندازہ ہوتا۔۔۔۔"
"مجھےفرق نہیں پڑتا اشعر۔۔۔"اس
نےبات کاٹ کر کہا۔"میرےدل میں واقعی آپ کےلیےصرف عزت تھی مزیدکچھ نہیں۔بس میں
اس عزت کوکوئی اورنام دیتی رہی۔"لہجہ سنجیدہ تھا۔راہدل کی نگاہیں دیاکی سمت اٹھیں
وہ اشعرکی جانب متوجہ تھی۔
"اورویسےبھی آپ تولڑکیوں کواپنےقریب
پھٹکنےبھی نہیں دیتےجبکہ میری خواہش تھی کہ میری شادی ایک ایسےانسان سے ہوجس کےوجیہہ
چہرے پہ لڑکیان مرتی ہوں۔"آنکھوں میں شرارت چمکی۔شرارت سےمسکراتےہوئےراہدل کی
طرف دیکھاتووہ ہونق سا نظرآیا۔اگلےہی لمحےوہ جیسےیہان ہوئیں تمام باتیں بھولاکردل سے
مسکرانےلگاتھا۔تبھی دیا بولی۔
"مگرخیرکیاہوا؟۔۔۔جومیری خواہش
حسرت بن کررہ گئی۔"ایک قہقہہ مزیدبلند ہوا۔وہ بھی کھلکھلااٹھی۔ اورراہدل نے بھی
آج اس کی بات کابرانہیں منایاتھا۔ وہ مسکرتایوااسےدیکھتا رہا۔
اس نےقبول کرلیاتھاکہ دیا
عالم مرزا کبھی اسےمکمل خوش نہیں ہونےدےگی۔
کیوں؟اس نےخودسےسوال کیا۔
"غالباًمیں خوشی میں زیادہ
ہینڈسم لگتاہوں۔" خودکوخودہی تسلی دےکر مسکراتےہوئےاس نے مغرورانہ اندازمیں دونوں
کالرآپس میں جوڑے۔
"تیرےکودورہ پڑبھی جائےگاتو
ام ڈاکٹرسےرابطہ نئی کرے گا۔(تمہیں دورہ پڑ بھی جائےگاتومیں ڈاکٹر سےرابطہ نہیں کروں
گا۔)" خانم کی بات پہ کمرہ ایک بارپھرکھکھلاہٹوں میں گونج اٹھا۔
اشعرکولگاتھاکہ اب سب ٹھیک
ہوگیاہے۔اس نےاس سےمحبت کرکے،اسےدل دے کرغلط نہیں کیاتھا۔اب بہت جلدوہ اس سےنکاح کرلے
گا۔
مگر۔۔۔
وہ بےخبرتھاکہ قسمت اس کےلیےمحبت
کاکوئی اور ہی "م"چنےہوئےہے۔کوئی اورہی مہرہ۔۔۔جوساری کھیل پلٹنے والاتھا۔۔۔غالباً۔۔۔۔غالباًموت!
عجیب سےبھی عجیب تر، عجیب زندگی ہے۔
اس میں شامل کبھی غم اورکبھی
خوشی ہے۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
6th Episode Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ