Do Dil Complete Novel By Amna Mehmood

Do Dil Complete Novel By Amna Mehmood

Do Dil Complete Novel By Amna Mehmood

Novel Name : Do Dil
Writer Name: Amna Mehmood
Category : LATEST COMPLETE NOVELS,2nd Marriage
Novel status : Complete

 سردی کی شدت تھی یا گرم کمبل اور ہیٹر کی مست حرارت ______  وہ کسی بھی صورت آج بستر سے نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا.

میں اب آخری بار تمہیں اٹھانے آئی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ تم جاگ رہے ہو.

اس لیے بہتر ہو گا کہ جلدی سے ناشتے کی ٹیبل پر پہنچو ورنہ میں یونی جاتے ہوئے فلیٹ باہر سے لاک کر جاؤں گی اور گیس کا وال بند ________  مسسز آفندی کی دھمکی پر عکاشہ نے منہ کمبل سے باہر نکالا

لوگوں کی مائیں انھیں پیار سے اٹھاتی ہیں اور آپ دھمکی سے _______ وہ اونچی آواز میں چلایا.

جیسی روح ہوتی ہے ویسا ہی قبر میں فرشتہ آتا ہے ______ مسسز آفندی کے جواب پر عکاشہ نے کمبل سائیڈ پر پھینکا اور سلیپر پہننے لگا.

خدا آپ جیسی عورت کو اولاد نہ دے اور بیٹا تو بلکل بھی نہیں _______ مسسز آفندی کے کندھے پر لاڈ سے عکاشہ نے سر رکھا

بلکل خدا تم جیسی اولاد تو واقعی ہی نہ دے. کل یونی میں کیا کیا تھا......؟

انھوں نے لاڈ سے اس کا سر پیچھے کیا اور سینڈوچ میکر سے سینڈوچ نکالے.

کیا مطلب کیا کیا تھا.......... ؟ عکاشہ کندھے اچکاتا سینڈوچ پکڑنے لگا

مس شمع کو کیا کہا تھا....... ؟ مسسز آفندی نے مصنوعی گھوری سے نوازا

ایک تو میں لوگوں سے بہت تنگ ہوں. آپ زرا مجھے بتائیں کہ اگر کسی کو اُسی کے نام سے پکارا جائے تو اس میں کونسی بری بات ہے....... ؟

عکاشہ کی جواب پر مسسز آفندی نے اسے مسکرا کر دیکھا

تم نے نام سے پکارا تھا......؟ جواب کی بجائے سوال آیا.

میں نے انھیں "مس موم بتی" کہا تھا. شمع کا بھی یہی مطلب ہوتا ہے مگر وہ ناراض ہو گئیں حالانکہ ناراض ہونا نہیں بنتا تھا.

لیکن اگر ناراض ہونا ہی تھا تو اپنے ماں باپ سے ہوتیں جنھوں نے یہ نام رکھا ہے. مجھ سے تو انھیں ویسے ہی اللہ ویسے کا بیر ہے ________  پتہ ہے کیوں ....... ؟

 

کیوں....... ؟ مسسز آفندی اب اس کے اور اپنے کپ میں چائے انڈیل رہی تھیں.

 

وہ مجھے اپنا "داماد" بنانا چاہتیں ہیں. مجھ پر ان کی نظر ہے بتا رہا ہوں میں آپ کو _____ بچا لیں اپنے معصوم بچے کو _____ عکاشہ کی ایکٹنگ پر مسسز آفندی مسکرا دیں.

 

جس کے تم داماد بنوں گے میں باقاعدہ اس سے "ہمدردی" کرنے جاؤں گی اور "شکریہ" علیحدہ ______ مسسز آفندی نے کپ عکاشہ کے آگے رکھا جو شلف ساتھ کھڑا انھیں گھور رہا تھا.

 

آپ زیادتی کر رہی ہیں...... ؟ گلہ کیا

 

نہیں میں حقیقت بتا رہی ہوں. اگر تم میرے اپنے بیٹے نہ ہوتے تو میں تمہیں ایک منٹ بھی برداشت نہ کرتی مگر کیا کروں تم اولاد ہو میری اور بدقسمتی سے اکلوتی بھی ______ مسسز آفندی اب سٹول پر بیٹھ کر چائے کا گھونٹ بھرنے لگیں.

 

آپ کو چائے کڑوی نہیں لگی......؟ عکاشہ نے پوچھا

 

نہیں تو...... ؟ مسسز آفندی نے جواب دیا.

 

حالانکہ کے جتنی کڑوی بات آپ نے ابھی بولی ہے اس حساب سے چائے کی دیگ بھی ہوتی تو کڑوی ہو جاتی یہ تو پھر ایک ننھا کپ ہے _____ عکاشہ ناراض ہوا مگر ناشتہ نہیں چھوڑا


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
Do Dil Complete Novel By Amna Mehmoodis available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
 اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں  👇👇👇
 


Direct Link


Free MF Download Link


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post